وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفون پر گفت وشنید

Posted On: 13 APR 2020 3:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے وزیراعظم عالیجناب گگوئن زوان فوک سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔

دونوں قائدین نے کووڈ-19وبائی مرض، اور اس چنوتی سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے موضوع پر تبادلۂ خیالات کئے۔

قائدین نے کووڈ-19 سے نبردآزمائی کے لئے باہمی اشتراک کے مضمرات پر اتفاق کیا، جن میں درکار طبی سازوسامان کی فراہمی کی سہولت  بھی شامل تھی۔ دونوں رہنماؤں نے متعلقہ ممالک میں موجود ایک دوسرے کے شہریوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کے تئیں بھی اپنی عہد بندگی کا اظہار کیا۔

قائدین نے بھارت اور ویتنام کے مابین کلیدی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف محاذوں پر حال ہی    میں رونما ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ طرفین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں پر بھی نظرثانی کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کی ٹیمیں وبائی مرض کے ردعمل سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں تال میل بنانے کےلئے مستقبل  میں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گی اور باہمی تعلقات کے دیگر پہلوؤں کے لئے بھی رابطہ برقرار رکھیں گی۔

وزیراعظم نے موجودہ بحران کے دوران ویتنام کے عوام کی صحت اور خیرو عافیت کے لئے اپنی جانب سے بہترین تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-1678


(Release ID: 1613947) Visitor Counter : 197