وزارت خزانہ
ڈیجیٹل ادائیگی کے بڑے بنیادی ڈھانچے سے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت نقد رقم کی جلد منتقلی ہو سکتی ہے
Posted On:
12 APR 2020 7:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 اپریل 2020 / بینک کھاتے داروں کے موبائل نمبروں اور آدھار کے ساتھ جن دھن کھاتے داروں اور دیگر کھاتوں کو جوڑ کر ] جن دھن - آدھار - موبائل (جے اے ایم)[ ایک ڈیجیٹل نظام شروع کیا گیا ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے کا نظام ڈی بی ٹی آمد اور سماجی تحفظ / پنشن اسکیم وغیرہ کو اختیار کرنے میں ضروری اہم کردر ادا کر رہا ہے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) اگست 2014 میں اس مقصد سے شروع کی گئی تھی کہ جن لوگوں نے بینک کھاتے نہیں کھلوائے ہیں اور اپنے بینک کھاتے کھلوا لیں۔ 20 مارچ 2020 کو تقریباً 126 کروڑ سی اے ایس اے سرگرم کھاتوں میں سے 38 کروڑ سے زیادہ کھاتے پی ایم جے ڈی وائی کے تحت کھولے گئے۔
- باہم مربوط کھاتوں کے مابین تیزی سے اور صحیح منتقلیاں کی جا سکتی ہیں
- ان بینک کھاتوں کی یہ نوعیت رکھی گئی ہے کہ ان کے ذریعے نقد رقم اور ڈیجیٹل لین دین دونوں ہی ، بینک شاخوں، بزنس پوائنٹس (بی سی)، مرچینٹ لوکیشنس اور انٹرنیٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ بایو میٹرک کا استعمال کرتے ہوئے بینکنگ خدمات اور خوردہ ادائیگیوں دونوں کے لیے اے ای پی ایس / بھیم آدھار پے جیسے کم خرچ والے ادائیگیوں کے طریقۂ کار تشکیل دیئے گیے ہیں۔
- ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو نظام میں مندرجہ ذیل طریقے شامل ہیں:
- اے ای پی ایس : اس سے شاخ / بی سی لوکیشنس پر آدھار استعمال کرتے ہوئے نقد رقم نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
- بھیم آدھار پے : اس سے آدھار کا استعمال کرتے ہوئے تاجروں کو رقم ادا کی جا سکتی ہے۔
- روپے ڈیبٹ کارڈز : 31 مارچ 2020 کو کل 60.4 کروڑ روپے کارڈ جاری کیے گیے، جس میں 29 کروڑ کارڈ پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں کے تحت جاری کیے گیے۔ ان کارڈز کو رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم پر اور پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) اینڈ ای –کامرس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- یو پی آئی : یہ بروقت فوری ادائیگی کا نظام ہے جس سے فرد سے فرد کو (پی 2 پی) اور فرد سے تاجر کو (پی 2 ایم) دونوں طرح کی ادائیگیوں میں مدد ملتی ہے۔
- بی بی پی ایس : اس سے نقد اور ڈیجیٹل دونوں کا استعمال کر کے انٹرنیٹ اور بی سی لوکیشن کے ذریعے بلوں کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے۔
مندرجہ بالا ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے 30 کروڑ سے زیادہ غریب عوام کو 28,256 کروڑ روپے کی مالی مدد ملی ہے۔ یہ مالی مدد پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت ملی ہے جس کا اعلان ان غریب عوام کو کووڈ – 19 کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن کے اثرات سے تحفظ دینے کے لیے 26 مارچ کو مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کیا تھا۔
پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت مستفدین کو 10 اپریل 2020 تک مندرجہ ذیل رقوم جاری کر دی گئی تھی:
اسکیم
|
مستفدین کی تعداد
|
تخمیناً رقم
|
پی ایم جے ڈی وائی خواتین کھاتے داروں کی مدد
|
19.86 کروڑ (97 فیصد)
|
9930 کروڑ روپے
|
پی ایم کسان کے تحت کسانوں کو کی گئی ادائیگیاں
|
6.93 کروڑ (8 کروڑ میں سے )
|
13,855 کروڑ روپے
|
این ایس اے پی مستفدین کی مدد (بیواؤں، معمر افراد اور معذور افراد)
|
2.82 کروڑ
|
1405 کروڑ روپے
|
عمارت اور تعمیراتی کارکنوں کی مدد
|
2.16 کروڑ
|
3066 کروڑ
|
کل میزان
|
31.77 کروڑ
|
28,256 کروڑ روپے
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1669
(Release ID: 1613904)
Visitor Counter : 262
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam