وزارتِ تعلیم
ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے نئی دلّی میں ویب پورٹل "یُکتی " لانچ کیا
پورٹل کا مقصد ایم ایچ آر ڈی کی کوششوں اور اقدامات کی نگرانی اور ریکارڈ کرنا ہے ، جو کووڈ – 19 کے پیشِ نظر اٹھائے گئے ہیں : رمیش پوکھریال نشنک
Posted On:
12 APR 2020 2:27PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12 اپریل / انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دلّی میں ویب پورٹل " یُکتی " ( یَنگ انڈیا کمبیٹنگ کووڈ وِد نالج ، ٹیکنا لوجی اینڈ انوویشن ) کو لانچ کیا ۔ یہ ایک منفرد پورٹل اور ڈیش بورڈ ہے ، جس کا مقصد ایم ایچ آر ڈی کی کوششوں اور اقدامات کی نگرانی اور ریکارڈ کرنا ہے ۔ اس پورٹل کے ذریعے کووڈ – 19 کے چیلنج کے مختلف پہلوؤں کا ایک جامع طریقے سے احاطہ کرنا ہے ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کووڈ – 19 کے خطرے کے پیش نظر ہمارا بنیادی مقصد اپنی تعلیمی برادری کو جسمانی اور ذہنی دونوں طور پرصحت مند رکھنا ہے اور آموز کاروں کے لئے آموزش کا اعلیٰ معیاری ماحول قائم رکھنا ہے ۔ یہ پورٹل ، اس مشکل وقت میں ، اس مقصد کو حاصل کرنے کی ایک اہم کوشش ہے ۔
جناب پوکھریال نے مطلع کیا کہ یہ پورٹل تعلیم ، کووڈ – 19 سے متعلق تحقیق ، اداروں کے ذریعے سماجی اقدامات اور طلباء کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات سمیت مختلف اداروں کے ذریعے کئے گئے اقدامات اور کوششوں کا احاطہ کرے گا ۔ یہ پورٹل سماجی سطح پر تعلیمی خدمات کی معیاری اور مقداری پیمانوں پر موثر ترسیل کا احاطہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل مختلف اداروں کو کئی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی میں ساجھے داری کرنے کا بھی موقع دے گا ، جو کووڈ – 19 کی غیر معمولی صورت حال سے پیدا ہوئے ہیں اور دیگر مستقبل کے اقدامات کا بھی احاطہ کرے گا ۔ ایچ آر ڈی کے وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ پورٹل بہتر منصوبہ بندی کے لئے معلومات فراہم کرے گا اور ایم ایچ آر ڈی کو آنے والے 6 مہینوں تک اپنی سرگرمیوں کی موثر نگرانی میں مدد کرے گا ۔
جناب نشنک نے کہا کہ یہ پورٹل ایچ آر ڈی کی وزارت اور اداروں کے درمیان دونوں جانب سے مواصلات کا ذریعہ فراہم کرے گا تاکہ وزارت ، اداروں کو ضروری امدادی نظام فراہم کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ یہ پورٹل طلباء کے فروغ کی پالیسیوں ، پلیسمنٹ سے متعلق چیلنجوں اور اس چیلنج بھرے وقت میں طلباء کی جسمانی اور ذہنی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور میں مدد کرے گا ۔ ویب پورٹل " یُکتی " اپنے نام کی طرح مفید ثابت ہو گا اور تمام فریقوں ، ہمارے ملک کے شہریوں کے لئے تحقیق کو آگے بڑھانے میں زبردست مدد گار ثابت ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (12-04-2020)
U. No. 1650
(Release ID: 1613749)
Visitor Counter : 238
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Kannada
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam