صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 سے متعلق تازہ جانکاری
Posted On:
11 APR 2020 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 اپریل 2020 / حکومت ہند اور ریاستی سرکاروں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ملک میں کووڈ – 19 کی روک تھام ، اس پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اعلیٰ سطح پر ان اقدامات کا لگاتار جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
وزیراعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی اور انہیں کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے کیے گیے اجتماعی عزائم سے آگاہ کیا۔
حکومت ہند اپنی وقفے وقفے سے کی جانے والی کوششوں میں اس بات کی یقین دہانی کرا رہی ہے کہ اہم اشیاء کی ، کسی بھی طرح کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ان اشیاء میں پی پی ای، این 95 ماسک ، جانچ کٹیں ، دوائیں اور وینٹی لیٹرز شامل ہیں جو پورے ملک کی ہر ریاست میں دستیاب ہیں۔ حکومت اس بات کے لیے بھی یقین دہانی کرا رہی ہے کہ کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر ، کووڈ – 19 کے لیے مخصوص اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے ۔
فی الحال، مرکز اور ریاستوں دونوں کی سطحوں پر اجتماعی سہولیات مندرجہ ذیل ہیں:
- کووڈ – 19 کے لیے مخصوص مراکز کی تعداد : 586
- آئی سولیشن بستر : 1,04,613
- آئی سی یو بستر : 11,836
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنوں کی صلاحیت سازی کے لیے نئی دلی کا ایمز اسپتال کووڈ – 19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بہت سے ویبینارز کا اہتمام کر رہا ہے۔ ان ویبینارز کے اوقات کی لگاتار جانکاری اس ویب سائٹ پر دی جاتی ہے : https://www.mohfw.gov.in
آیوش کی وزارت نے سانس کی صحت کے لیے قوت مدافعت میں اضافے کی غرض سے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں اور اس بات کی بھی تجویز پیش کی ہے کہ پورے ملک میں وائرس پر قابو پانے کے لیے ضلعے کی سطح پر ہنگامی منصوبے میں آیوش کے طریقۂ علاج کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ رہنما خطوط صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
بہت سے ضلعے کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی کے لیے اختراعی طریقہ کار بھی اپنا رہے ہیں۔
آگرہ میں، جہاں پہلا جم گھٹ پایا گیا تھا ، کووڈ – 19 سے نمٹنے کے طریقے کے طور پر جمگھٹ پر قابو پانے کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ریاستی ، ضلع انتظامیہ اور پیش پیش رہنے والے کارکنوں نے اپنے موجودہ اسمارٹ سٹی سے مربوط کمانڈ اور کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی ) کو ، وار روم کے طور پر استعمال کر کے اپنی کوششوں میں تال میل پیدا کیا ہے۔ اجتماعی طور پر قابو پانے اور پھیلنے پر قابو پانے کے منصوبوں کے تحت ضلع انتظامیہ نے وبا پھیلنے کے مرکز کی نشاندہی کی ہے۔ نقشے پر کووڈ - 19 سے متاثرہ کیسوں کی نشاندہی کی ہے اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے تیار کیے گیے بہت ہی چھوٹے پیمانے پر منصوبے کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس تعینات کی ہیں۔ جن جگہوں پر کووڈ – 19 کے کیسز زیادہ پائے گئے ہیں اُن کا سرگرمی کے ساتھ سروے کیا جا رہا ہے اور اس قابو پانے کے منصوبے کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ جن جگہوں سے کووڈ – 19 کے کیسز پھیلے ہیں ان کے اطراف 3 کلومیٹر کے دائرے کی نشاندہی کر دی گئی ہے جبکہ 5 کلومیٹر کے دائرے کی نشاندہی قابو پانے کے علاقے کے طور پر کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں شہری بنیادی مراکز میں 1248 ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ ہر ٹیم دو کارکنوں پر مشتمل ہے جس میں اے این ایم / آشا / اے ڈبلیو ڈبلیو شامل ہیں جو گھر گھر جا کر 9.3 لاکھ لوگوں کی جانچ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ – 19 کے مریض کے قریب ترین ضابطے میں رہنے والے لوگوں کو موثر طور پر اور جلد از جلد ڈھونڈنے کے متعلق کام کا بھی نقشہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک سرگرم سرکاری نجی اشتراک کے ذریعے آئیسولیشن ، جانچ اور علاج کے مرکز قائم کرنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ضرورت مند لوگوں کو خوراک اور لازمی اشیاء فراہم کی جائیں اور لازمی اشیاء کی سپلائی چین کو بھی برقرار رکھا جائے۔ شہریوں کے گھر گھر جا کر سامان مہیا کرانے کی بھی یقین دہانی کی گئی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران لازمی اشیاء اور خدمات کی نقل و حرکت میں آسانی کے لیے ای –پاس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے شہریوں کی بیداری اور انہیں اس کام میں مصروف کرنے کے لیے بھی ضلع انتظامیہ لگاتار توجہ دے رہی ہے۔ عوام تک پہنچنے کے لیے مرکزی ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں اور تال میل رکھتے ہوئے کارروائی کرنے کے لیے مختلف کام انجام دینے والی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
بھارت میں کل سے کووڈ – 19 کے ایک تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 1035 کا اضافہ ہوا ہے اور سرگرم کیسوں میں 555 کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ آج تک کل اموات 239 تک پہنچ گئی ہے ، 642 افراد کو علاج اور ان کی صحت یابی کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے۔ اب تک کل 7447 تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع ہے۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معاملات پر سبھی مناسب اور تازہ ترین جانکاری، رہنما خطوط اور مشوروں کے لیے برائے مہربانی https://www.mohfw.gov.in/. ویب سائٹ پر کلک کریں۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی تکنیکی سوال کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]in بھیجا جا سکتا ہے اور دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]in پر بھیجا جا سکتا ہے۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب پانے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن پر رابطہ قائم کیجیے جس کا نمبر اس طرح ہے ی +91-11-23978046 یا 1075 (ٹال فری) ہے۔ کووڈ کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1636
(Release ID: 1613644)
Visitor Counter : 135