وزارت دفاع

پورٹ بلیئر میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ہندوستانی بحریہ کا تعاون

Posted On: 12 APR 2020 11:20AM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 اپریل   کووڈ-19 بحران کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کے لیے نیول ایئر اسٹیشن(این اے ایس) اُتکروش اور میٹریئل آرگنائزیشن (پورٹ بلیئر)نے پورٹ بلیئر میں کھانا تقسیم کرنے کا کام کیا۔

این اے ایس اُتکروش نے ایئر اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے کام میں لگے ہوئے150 مزدوروں کے لیے کھانے کی تقسیم کے لیے ایک کیمپ کا اہتمام کیا۔ یہ مزدور اِس وقت ایئر اسٹیشن کے قرب وجوار میں قیام پذیر ہیں۔

ایم او (پی بی آر) کی ایک ٹیم نے وَن واسی کلیان آشرم کا دورہ کیا اور وہاں پر بچوں اور اسٹاف میں پکا ہوا کھانا اور پرویژن کا سوکھا سامان تقسیم کیا۔ ون واسی کلیان آشرم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو آدی واسی بچوں کو کھانا اور  جائے پناہ فراہم کراتا ہے۔اس تنظیم کی ایک یونٹ پورٹ بلیئر میں کام کرتی ہے جہاں پر  تقریباً 38 بچے اس کی جائے پناہ میں ہیں۔ یہ تنظیم طبی علاج کے لیے پورٹ بلیئر آنے والے غریب آدی واسی خاندانوں کو قیام کی سہولت فراہم کراتی ہے۔ اس ٹیم نے کووڈ-19 کے بارے میں بھی بچوں اور اسٹاف کو حساس بنایا اور انھیں اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران برتی جانے والی احتیاط سے بھی واقف کرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)QWFA.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(5)2SKH.jpeg

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1642



(Release ID: 1613615) Visitor Counter : 118