سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی سی ایم آر نے فریدآباد خطے میں کووڈ-19جانچ سہولت کے طور پرڈی بی ٹی انسٹی ٹیوٹ کو منظوری دی


ڈی بی ٹی –ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ-فریدآباد خطے میں پہلی اور واحد کووڈ-19 جانچ سہولت

Posted On: 12 APR 2020 11:52AM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 اپریل   فریدآبادمیں واقع ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹیکنالوجی کی بایو جانچ تجربہ گاہ ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی) اب کووڈ-19 کی جانچ کے لیے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل فریدآباد کی ایک تشخیصی سہولت کی ایک توسیع کے طور پر کام کرے گا۔ فریدآباد خطے میں یہ پہلی اور واحد کووڈ-19 جانچ سہولت ہوگی۔

ان دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت بایو جانچ تجربہ گاہ میں ٹیم کووڈ-19 جانچ کے لیے ای ایس آئی  اسپتال میں افرادی قوت کی تربیت اور صلاحیت سازی کا کام کرے گی۔ٹی ایچ ایس ٹی آئی کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت نے ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹیکنالوجی کے ذریعے فنڈ فراہم کرایا جاتا ہے۔ جبکہ ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل فریدآباد محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والا ایک ممتاز طبی ادارہ ہے۔

ڈی بی ٹی – ای ایچ ایس ٹی آئی کی بایوجانچ تجربہ گاہ کا قیام ڈی بی ٹی کے فنڈ سے چلنے والے ای ایچ ایس ٹی آئی کے ٹرانسلیشنل ریسرچ پروگرام کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس کا قیام ویکسین اور بایولوجیکل کی کلینکل تیاری کے لیے کیا گیا تھا۔ اس سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ اچھے کلینکل لیباریٹری طریقہ کار(جی سی ایل پی) میں عالمی معیارات کو پورا کرے گا اور ویکسین تیار کرنے اور جانچ کرنے کے لیےنیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ بار  ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیباریٹریز(این اے بی ایل) سے منظوری کے لیے درخواست دے گا۔

اس مفاہمت نامے پر طبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی ایم آر) کے توسیع کا شروع کیے جانے کے فیصلے کے بعد دستخط کیے گئے تھے۔ ا س فیصلے کے تحت جانچ سہولتیں شروع کرنے کے لیے اس نے ایسی سرکاری تجربہ گاہوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو آئی سی ایم آر کے تحت کام نہیں کرتی ہیں۔ان میں ڈی بی ٹی  اور سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر)ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن  اور سرکاری ا مداد سے چلنے والے میڈیکل کالجوں کی تجربہ گاہیں  بھی شامل ہیں۔

]رابطہ: ڈاکٹر سیولی مترا [(smitra@thsti.res.in)

****************

م ن۔ ا گ ۔ ر ا

U: 1644


(Release ID: 1613614)