PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 11 APR 2020 6:59PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpg

 

  • کووڈ- 19 کے کل سے نوٹ کئے گئے مصدقہ معاملات میں 1035 کا اضافہ، مرنے والوں کی کل تعداد 239 ہوئی۔
  • حکومت نے یقین دلایا کہ ریاستوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی میں کوئی قلت نہیں۔
  • وزیر اعظم نے کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے
  • آگے کی حکمت
  • عملی تیار کرنے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔
  • وزارت داخلہ نے سمندری ماہی گیری ؍ ایکوا کلچر سے متعلق کاموں کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے چھوٹ دی۔
  • دشواریوں کے باوجود موسم گرما کی فصلوں کی بوائی کی پیش رفت تشفی بخش۔
  • ایف سی آئی اور خوردنی اناجوں کی سپلائی کے کام سے وابستہ اس کے لئے کام کرنے والے مزدوروں کے لئے بطور امداد مالی معاوضے کو منظوری دی گئی۔

Text Box: •	کووڈ- 19 کے کل سے نوٹ کئے گئے مصدقہ معاملات میں 1035 کا اضافہ، مرنے والوں کی کل تعداد 239 ہوئی۔
•	حکومت نے یقین دلایا کہ ریاستوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی میں کوئی قلت نہیں۔
•	وزیر اعظم نے کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔
•	وزارت داخلہ نے سمندری ماہی گیری ؍ ایکوا کلچر سے متعلق کاموں کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے چھوٹ دی۔
•	دشواریوں کے باوجود موسم گرما کی فصلوں کی بوائی کی پیش رفت تشفی بخش۔
•	ایف سی آئی اور خوردنی اناجوں کی سپلائی کے کام سے وابستہ اس کے لئے کام کرنے والے مزدوروں کے لئے بطور امداد مالی معاوضے کو منظوری دی گئی۔
(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

کل سے کووڈ- 19 کے کل ہند معاملات میں 1035 معاملات کا اضافہ درج کیا گیا، نیز ایکٹیو معاملات میں 855 معاملات کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 239 ہوئی۔ 642 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر 7447 مصدقہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ حکومت ہند مسلسل کوشش کررہی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک بھر میں کسی ریاست میں ضروری اشیاء کی سپلائی میں کوئی کمی نہ ہو۔ ان اشیاء میں پی پی ای، این95 ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، دوائیاں اور وینٹی لیٹر شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613367

             

وزیر اعظم نے کووڈ- 19 کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی، تاکہ کووڈ-19 کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے یقیناً کووڈ-19 کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے، لیکن چونکہ حالات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، لہٰذا مسلسل نگرانی انتہائی ضروری ہے۔ لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے منصوبے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان اتفاق رائے محسوس ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613317

                                       

وزارت داخلہ نے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے سمندری ماہی گیری ؍ ایکواکلچر صنعت کے کاموں میں چھوٹ دینے کے لئے پانچواں ضمیمہ (اڈینڈم) جاری کیا

وزارت داخلہ نے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سبھی وزارتوں ؍ محکموں کے لئے جاری رہنما ہدایات کے سلسلے میں ایک ضمیمہ (اڈینڈم) جاری کیا ہے۔ پانچواں ضمیمہ سمندری ماہی گیری ؍ ایکواکلچر صنعت کے کاموں کو لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں سے چھوٹ دیتا ہے۔ ان سرگرمیوں میں فیڈنگ اور رکھ رکھاؤ، ہارویسٹنگ، ڈبہ بندی، پیکیجنگ، کولڈ چین، فروخت اور مارکیٹنگ، ہیچریز، فیڈ پلانٹ، کمرشیل ایکویریا، مچھلی ؍ شرمپ اور مچھلی سے متعلق مصنوعات کا نقل و حمل، مچھلی بیج ؍ دانا اور ان سبھی سرگرمیوں سے وابستہ ورکر شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613150

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ- 19 کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی

بیماری کے پھیلاؤ کے سلسلے کو توڑنے کے لئے آئندہ چند ہفتوں کی حد درجہ اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے سبھی سے درخواست کی کہ وہ سماجی دوری اور ذاتی صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کو یقینی بنائیں، جس سے کووڈ-19 کے خلاف محکم عزم اور اجتماعی جنگ میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ موبائل ایپ آروگیہ سیتو کو فروغ دیں، تاکہ لوگوں کو کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے تئیں پختہ ارادے میں ایک ساتھ لایا جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613065

 

ایف سی آئی اور خوردنی اناجوں کی سپلائی کے کام سے وابستہ اس کے لئے کام کرنے والے مزدوروں کے لئے بطور امداد مالی معاوضے کو منظوری دی گئی

حکومت نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے 108714 ورکروں اور افسروں کو بطور امداد مالی معاوضے کی تجویز کو منظوری دی ہے، ان میں ایسے 80000 محنت کش شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک بھر میں خوردنی اجناس کی سپلائی کے لئے 24x7 کام کررہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613082

 

لاک ڈاؤن کے دوران زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے ذریعے کئے گئے اقدامات

لاک ڈاؤن کے دوران زمینی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں میں سہولت بہم پہنچانے کے مقصد سے زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ متعدد اقدامات کررہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613032

 

لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں کے باوجود موسم گرما کی فصلوں کی بوائی کا کام خلل کے بغیر جاری

کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے اور 21 دن کے لاک ڈاؤن کے سبب ہورہی دشواریوں کے باوجود موسم گرما کی فصلوں کی بوائی کے کام میں ہوئی پیش رفت تشفی بخش ہے۔ موسم گرما کی فصلوں (دھان، دالوں، موٹے اناج اور تلہن سمیت) کے تحت آنے والے کل رقبے میں زبردست اچھال آیا ہے اور اس میں گزشتہ برس کے مقابلے 11.64 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613208

 

محکمہ تجارت نے برآمد کاروں کو کورونا کی وبا سے متعلق دشواریوں کے تدارک کے لئے متعدد راحتیں  دی ہیں ؍ عمل درآمد کی حتمی تاریخوں میں توسیع کی ہے

نوویل کورونا وائرس کی وبا کے سبب پڑرہے دباؤ کے دوران کاروباریوں اور متاثرہ افراد کو راحت دینے کے مقصد سے صنعت و تجارت کی وزارت کے محکمہ تجارت نے متعدد راحتیں متعارف کرائی ہیں اور اس کی اسکیموں اور سرگرمیوں کے تحت ضروری عمل درآمد کے لئے طے شدہ حتمی تاریخوں میں توسیع کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613365

 

کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تقریباً 2000 این سی سی کیڈٹوں کو لگایا گیا اور مزید 50000 رضاکار اپنا تعاون دے رہے ہیں

نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) کے رضاکار کیڈٹ یکم اپریل 2020 سے کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے خلاف جنگ میں ’ایکسرسائز این سی سی یوگدان‘ کے تحت سول، ڈیفنس اور پولس عملے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کرکے سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613310

 

انڈین ریلویز کے ذریعے ضرورت مند افراد کے درمیان ایک ملین سے زیادہ مفت گرم پکے ہوئے کھانے کا پیکٹ تقسیم کیا گیا

آئی آر سی ٹی سی، آر پی ایف، ژونل ریلویز و دیگر جیسی ریلوے تنظیموں سے وابستہ اسٹاف کی ایک بڑی تعداد نے بے لوثی اور رضاکارانہ طور پر کووڈ-19 کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد ضرورت مند لوگوں کو گرم پکا ہوا کھانا دستیاب کراکر ریلویز کی سماجی خدمت کے تئیں عہد بستگی کو زندہ و جاوید رکھنے کے لئے انتھک کام کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613272

 

آیوش کی وزارت نے کووڈ-19 کے بحران کے دوران اپنی نگہداشت آپ کے لئے قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا اعادہ کیا

آیوش کی وزارت نے آیوروید کے ذریعے قوت مدافعت کو بڑھانے والے متعدد اقدامات کے سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس ایڈوائزری کا پھر اعادہ کیا گیا ہے تاکہ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے سلسلے میں لوگوں کے ذریعے کی جارہی کوششوں کو تقویت دی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NLPV.jpg

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613129

 

ریلوے کے عملہ نے لاک ڈاؤن کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ہیلپ لائنوں (138 اور 139)، سوشل میڈیا اور ای میل پر 205000 سوالوں کا جواب دیا

ریلوے کے مسافروں اور دیگر شہریوں کی مدد کرنے نیز مال ڈھلائی سے متعلق مسائل کے حل میں مدد کرنے کے لئے انڈین ریلویز نے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد اپنی ہیلپ لائن سے متعلق سہولتوں کو بڑھادیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613269

 

ای پی ایف او نے پی ایم غریب کلیان یوجنا کے مطابق صارفین کے ای پی ایف اور ای پی ایس کھاتوں میں پیسہ ڈالنے کے لئے آن لائن میکانزم وضع کیا ہے

ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں غریبوں کی مدد کے لئے 26 مارچ 2020 کو پی ایم غریب کلیان یوجنا کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعے اعلان کئے گئے پیکیج کے مطابق اپنے صارفین کے ای پی ایف اور ای پی ایس کھاتوں میں پیسہ ڈالنے کے لئے ایک الیکٹرانک میکانزم وضع کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613208

 

ریلویز نے پھلوں، سبزیوں، دودھ اور ڈیری مصنوعات نیز بیجوں جیسے جلد خراب ہوجانے والی اشیاء کی سپلائی کے لئے پارسل اسپیشل ٹرینیں چلانے کے مقصد سے 67 روٹوں کی نشان دہی کی

زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے باغبانی کے مشن ڈائریکٹروں اور ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان خصوصی ٹرینوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے سبھی وسائل کو بروئے کار لائیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613344

 

ٹرائیفیڈ نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ٹرائیفیڈ دست کاروں ؍ خودامدادی گروپوں، وَن دھن مستفیدین اور این جی اوز کے ذریعے تیار کئے گئے ماسک کی سپلائی کی پیشکش کی

ان سپلائروں کے ذریعے تیار کئے گئے ماسک کی سپلائی سے سیفٹی کے ساتھ ساتھ روزی روٹی کمانے کے ایک ماڈل کے قیام میں مدد ملے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613267

 

سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل کا پریس کے لئے جاری بیان

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613188

 

ہومیوپیتھی  معالجین کے لئے ٹیلی میڈیسن رہنما ہدایات منظور

آیوش کے وزیر جناب شریپد نائک نے عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر انٹرنیشنل ویبینار آن ورلڈ کا افتتاح کیا۔ زیادہ تر مقررین نے ہومیوپیتھی میں موجود امکانات کے بارے میں اظہار خیال کیا، جسے کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مقررین نے کووڈ مریضوں کے لئے معیاری نگہداشت کے ساتھ ساتھ معاون کے طور پر ہومیوپیتھی کے استعمال سے متعلق حقائق پیش کئے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613208

 

’اسٹرینڈیڈ اِن انڈیا‘ پورٹل کے ذریعے 9 اپریل تک 1194 سیاحوں کی مدد کی گئی

وزارت سیاحت کا ’اسٹرینڈیڈ اِن انڈیا‘ پورٹل سیاحوں کی مدد کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ 9 اپریل تک جن سیاحوں کی مدد کی گئی ان کی تعداد 1194 ہے۔ اس کے علاوہ، سیاحت کی وزارت کے مستقل ٹول فری ہیلپ لائن 1363 پر 22 مارچ سے 9 اپریل تک 779 کال موصول ہوئیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613008

 

او ایف بی نے اسکریننگ، آئیسولیشن اور قرنطینہ کے لئے دو بستروں والے خیمے بنائے

آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کورونا وائرس (کووڈ-19) کے خلاف جنگ میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ انھوں نے دو بستروں والا خیمہ، ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک، فیومیگیشن چیمبر اور ہینڈ واشنگ سسٹم تیار کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613182

 

یوپی اور تمل ناڈو میں او ایف بی یونٹوں کو کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے کوورآل کی مینوفیکچرنگ کی خاطر فیبرک کی جانچ کرنے کے لئے این اے بی ایل کی منظوری ملی

ایک اہم پیش رفت میں، آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کی دو یونٹوں اسمال آرمس فیکٹری (ایس اے ایف) کانپور، اترپردیش اور ہیوی وہیکل فیکٹری (ایچ وی ایف) اواڈی، تمل ناڈو (ٹی این) کو نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلبریشن لیباریٹریز (این اے بی ایل) نے آج ’ٹیسٹ فار بلڈ پنیٹریشن ریسسٹینس‘ کنڈکٹ کرنے کی منظوری دی، تاکہ ان کے ذریعے تیار کئے جانے والے ساز و سامان ASTM F 1670:2003 اور ISO 16603:2004 معیار پر پورے اترسکیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613182

 

آئی آئی ٹی، بی ایچ یو کے انوویشن سینٹر نے پورے جسم کو سینیٹائز کرنے والا آلہ بنایا

اس آلے کو کہیں بھی رکھا جاسکتا ہے اور یہ خودکار طریقے پر کام کرتا ہے۔ یہ آلہ سینسر پر مبنی ہے جسے کسی بھی احاطے کے باہر نصب کیا جاسکتا ہے۔ سینسر پر مبنی یہ مشین خودکار طریقے سے اس کے سامنے آنے والے فرد کی شناخت کرلے گا اور 15 سیکنڈ تک 10-15 ملی لیٹر سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کرے گا اور یہ کسی انسان کے پورے جسم، کپڑوں، جوتوں وغیرہ کو سینیٹائز کردےگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613077

 

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹرابیونل نے مشہور مبلغ سری سری روی شنکر کے ساتھ کووڈ-19 کے سلسلے میں تبادلہ خیال کے ایک اجلاس کا انعقاد کیا

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613287

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر 435 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاستی حکومت نے اراکین اسمبلی کو اجازت دے دی ہے کہ وہ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کا استعمال کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں کرسکتے ہیں۔
  • چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں کووڈ-19 کے 8 نئے معاملات اجاگر، پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 18 ہوئی۔ ان میں سے 8 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
  • راجستھان: راجستھان نے ضرورت مندوں کے درمیان رضاکارانہ طور پر کھانا اور راشن تقسیم کرتے وقت فوٹوگرافی پر پابندی لگائی، تاکہ پریشان حال لوگوں کے وقار کا تحفظ کیا جاسکے اور پبلسٹی پر روک لگائی جاسکے۔
  • مہاراشٹر: اڈیشہ اور پنجاب کے بعد مہاراشٹر نے بھی ریاست میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اشارہ دیا ہے کہ کم متاثرہ علاقوں میں قدرے رعایت ہوگی، جبکہ ہاٹ اسپاٹس جیسے ممبئی اور پونے میں مزید سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بامبے (آئی آئی ٹی-بی) نے ایک ’’ڈیجیٹل اسٹیتھو اسکوپ‘‘ تیار کیا ہے جو دور سے ہی دل کی دھڑکنوں کو سن سکتا ہے اور انھیں ریکارڈ کرسکتا ہے، اس سے کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے صحت پیشہ وروں کو لاحق خطرات میں کمی آئے گی۔
  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش میں پاسی گھاٹ اور مشرقی سیانگ میں واقع کپڑے اور ملبوسات کی صنعت ایلم اب پی پی ای اور ماسک تیار کررہی ہے۔
  • آسام: آسام کے وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ جو بھی شخص کسی دوسری ریاست یا ملک سے آسام آئے گا اسے 14 دنوں تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
  • منی پور: منی پور کے وزیر تعلیم نے پرائیویٹ اسکولوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے لئے فیس نہ لیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے آن لائن کلاسیز کا بندوبست کیا جارہا ہے۔
  • میزورم: میزورم کے اسکولی تعلیم کے محکمہ نے ایک انوکھا بندوبست کیا ہے تاکہ بچوں کے لئے ٹیلی ویژن کے ذریعے گھر پر اسکولنگ کا انتظام کیا جاسکے۔
  • میگھالیہ: میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو پوری طرح نہیں اٹھایا جائے گا، تاہم اس میں کچھ نرمی ہوگی، ریاست کے باہر کے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ میں دیماپور ضلع انتظامیہ نے حقیقی پھنسے ہوئے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ ہیلپ لائن نمبروں پر اپنی تفصیلات اور اپنے مسائل بتائیں۔
  • سکم: لاک ڈاؤن کے دوران، وولینٹری بلڈ ڈونرس ایسوسی ایشن آف سکم (وی بی ڈی اے ایس) نے 12 چھوٹے چھوٹے عطیہ خون کیمپوں کا انعقاد کیا اور سکم کے سبھی بلڈ بینکوں میں درکار خون کی ضرورتوں کی تکمیل کا یقین دلایا۔
  • تری پورہ: تری پورہ کے وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم اور دیگر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لینے سے متعلق ٹویٹ کیا اور تری پورہ میں کووڈ-19 کی صورت حال سے وزیر اعظم کو واقف کرایا۔
  • کیرالہ: ایک درخواست کی بنیاد پر کیرالہ ہائی کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے امکانات کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔ کنور میں گورنمنٹ ایم سی پریارم میں ایک اور موت ۔ 71 سالہ ایک مرد کیرالہ کے دورافتادہ خطہ، مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے ماہے کا رہنے والا ہے، بیماری کیسے ہوئی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کاسرگوڈ ہاٹ اسپاٹ کے 5 علاقے تہرے لاک ڈاؤن کے تحت لائے گئے۔ کل تک ایکٹیو معاملات کی تعداد 238۔
  • تمل ناڈو: ریاست لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے تک توسیع کرسکتی ہے۔ 8 فرموں نے تمل ناڈو کو پی پی ای کٹس بنانے اور سپلائی کرنے کی پیشکش کی۔ کل 77 نئے معاملات اجاگر ہوئے۔ کل معاملات 911، اموات 20، ایکٹیو معاملات 858، صحت یاب ہوئے 44، جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد 8410، زیر التوا نتائج 661۔
  • کرناٹک: آج دوپہر تک 7 نئے معاملات آئے۔ میسور 5، بنگلور 1 اور بیدر 1۔ کل مصدقہ معاملات 214، اموات 6، صحت یاب 34، وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کیا۔
  • آندھرا پردیش: ریاستی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے موجودہ کو ہٹاتے ہوئے نئے ایس ای سی کی تقرری کی۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے فیصلے پر اعتراض کیا۔ آج دوپہر بعد تک 21 نئے معاملات اجاگر۔ کل معاملات 402 ہوئے۔ کرنول (82)، گنٹور (72)، نیلور (48) ایسے اضلاع ہیں جہاں پوزیٹیو معاملات زیادہ ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 909 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ 37 کو پوزیٹیو پایا گیا۔ ایکٹیو معاملات 385۔ صحت یاب ہوئے 11، اموات 6۔
  • تلنگانہ: دوپہر بعد تک 7 مزید پوزیٹیو معاملات سامنے آئے۔ کل معاملات بڑھ کر 493 ہوئے۔ پانچ سرکاری اسپتالوں کو کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے نوٹیفائی کیا گیا۔ تلنگانہ میں جلد ہی پہلا ریلوے کورونا اسپتال کام کرنے لگے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹروں اور ماہرین سے مشورہ کرنے کے لئے اضلاع میں متعارف کرائے گئے ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057R8W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006T5YM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007OG2R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0080ZNN.jpg

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1631



(Release ID: 1613532) Visitor Counter : 327