محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف اونے پی ایم غریب کلیان یوجنا کے مطابق کھاتہ داروں کے ای پی یف اور ای پی ایس كھاتوں کو کریڈٹ کرنے کے لیے آن لائن میکانزم تیار کیا


تقریباً 79 لاکھ کھاتہ داروں اور تقریباً 3.8 لاکھ اداروں کو فائدہ پہنچے گا

تین ماہ کے لئے 4800 کروڑ روپے کے سبسڈی اخراجات کا اندازہ

Posted On: 11 APR 2020 2:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11 اپریل 2020،   محنت و روزگار کی مرکزی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارے، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کورونا وبا سے لڑنے میں غریبوں کی مدد کرنے کے لئے 26 مارچ 2020 کو پی ایم غریب  کلیان یوجنا کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان  کردہ پیکیج کے مطابق کھاتہ داروں کے ای پی ایف اور ای پی ایس كھاتوں کو کریڈٹ کرنے کے لئے ایک الیکٹرانک میکانزم نافذ کیا ہے۔

اس کے مطابق، حکومت کی طرف سے اعلان کردہ  ریلیف کا فائدہ   اہل تنظیموں / اداروں کے ذریعہ  الیکٹرانک چالان ساتھ  ریٹرن (ای سی آر) فائل کرنے کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ای پی ایف اور ای پی ایس (24 فیصد تنخواہ) کی وجہ سے ای سی آر میں پہلے شے مقررہ آجروں اور ملازمین کی جانب سے طے شدہرقم مرکزی حکومت کی طرف سے 15000 روپے سے کم کمانے والے حصے دار ای پی ایف ارکان، جو پہلے سے ہی 100 ملازمین کو روزگار دینے والے، جس سے 90 فیصد یا اس سے زیادہ کی ماہانہ آمدنی 15000 روپے سے کم ہے، ای پی ایف كے تحت آنے والے   اداروں / فیکٹریوں کے یواےاین میں تین ماہ کے لئے کریڈٹ کر دیا جائے گا۔ تقریباً 79 لاکھ  کھاتہ داروں اور تقریباً 3.8 لاکھ اداروں کو اس پیکیج سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس پر تین ماہ  کے دوران  4800 کروڑ روپے کے سبسڈی اخراجات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا  وائرس سے لڑنے میں غریبوں کی مدد کے لئے26 مارچ 2020کو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) شروع کی تھی۔ پی ایم جی کے وائی  پیکج  کا مقصد کم آمدنی پانے والے ای پی ایف ارکان کے روزگار میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا اور ای پی ایف  کے تحت کور  کے اہل اداروں کی مدد کرنا ہے۔

مندرجہ بالا پیکج  نافذ  کرنے کے لئے، محنت اور روزگار کی وزارت نے بعد میں مقصد،  اہلیت کے معیارات، درست مدت کار، عمل اور راحت حاصل کرنے کا طریقہ مخصوص کرتے ہوئے اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

الیکٹرانک چالان سمیت  ریٹرن (ای سی آر) فائلنگ اداروں کو ان اہل ملازمین کے سلسلے میں ریلیف کا فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں گے۔

کسی اہل ادارے سے متعلق  آجر ادارے کے سبھی  ملازمین کو مہینے کے لئے تنخواہ دے گا اور مطلوبہ سند اور اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے منشور کے ساتھ الیکٹرانک چالان سمیت  ریٹرن (ای سی آر) فائل کرے گا۔

ای سی آر کے اپ لوڈ ہو جانے اور ادارے اور ملازمین کی اہلیت کی تصدیق ہو جانے کے بعد چالان علیحدہ  سے اہل ملازمین کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی امداد کے طور پر آجروں اور ملازمین کے بقایا تعاون اور آجر کی طرف سے ادا کئے جانے والی باقی کی رقم  ظاہر کرے گا۔

جیسا کہ چالان میں ظاہر کیا گیا ہے، آجر کی طرف سے دیگر ملازمین کے لئے اس سے بقایا ادائیگی کئے جانے کے بعد، ای پی ایف اور ای پی ایس تعاون مرکزی حکومت کی طرف ادارے کے اہل ملازمین کے براہ راست یواے این میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اسکیم کی تفصیلات اور پیکیج کے مختلف پہلوؤں پر وضاحت شامل   ایف اے کیو ٹیب ‘كووڈ -19’ کے تحت ای پی ایف او ویب سائٹ کے ہوم پیج پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

 

 

U-1478

                          


(Release ID: 1613452) Visitor Counter : 253