صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ۔ 19پر تازہ صورت حال (اپ ڈیٹس)
Posted On:
10 APR 2020 7:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 اپریل 2020، ملک میں کووڈ۔ 19کی روک تھام،اس پر قابو پانےاوراسے روکنےکےلئےحکومت ہند ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےساتھ مل کرمتعدد اقدامات کررہی ہے۔ اعلی ترین سطح پران قدامات کا باقاعدگی سےجائزہ لیاجارہاہےاوران کی نگرانی کی جارہی ہے۔
مرکزی وزیرصحت وخاندانی بہبودڈاکٹرہرش وردھن نےآجویڈیوکانفرنسنگ (ویسی) کےذریعے کووڈ۔-19 کی روک تھام سے متعلق اقدامات اورتیاریوں کاجائزہ لینےکےلئے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیاجس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزراء صحت، چیف سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں سمیت وزیرمملکت برائےصحت وخاندانی بہبودشری اشونی کمارچوبے نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے مشورہ دیا کہ ملک کے ہر ایک ضلع میں کووڈ۔-19کے لئے وقف اسپتال بنانے کی ضرورت ہے اور جس قدر جلد ہو سکے ان کی تشہیر کی جائے تاکہ لوگوں کو ان کے بارے میں جانکاری ہو۔ انہوں نےکہاکہ صحت کارکنان / پیشہ ورافرادزمرےکےلئےپیپی ایکا کون سا زمرہ استعمال کیا جائے، اس سلسلہ میں مفصل ہدایات وزارت کی ویب سائٹ (www.mohfw.gov.in) پردستیاب ہیں اورریاستوں کوان کے مناسب استعمال کےبارےمیں بھی آگاہی پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔ اسپتالوں کےمختلف شعبوں میں پیپیایکےمناسب استعمال کواجاگرکرنےوالی ایک ویڈیواپلوڈکی گئی ہےاوروہ درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=LzB5krucZoQ&feature=youtu.be
حکومت ہند نے 'انڈیا کووڈ۔ 19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم کی تیاریپیکیج' کےلئے 15،000 کروڑروپئےمنظورکرنےکااعلان کیا ہے۔ انفنڈز کو کووڈ۔ 19 مریضوں کےعلاج کےلئےاستعمال کیاجاسکتا ہےاور کووڈ۔ 19 پربنیادی توجہ کےساتھ ملک کےطبی بنیادی ڈھانچےکومستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کووڈ۔ 19 کی جانچ کی سہولیات کی تعداد میں اضافہ ہوگا اوراسےذاتی حفاظتی سازوسامان (پیپیای) ،آئیسولیشن بسترز،آئی سی یوبسترز،وینٹیلیٹرساوردیگرضروری طبی آلات کی خریداریاورمیڈیکل اورپیرامیڈیکل افرادی قوت کی تربیت کےلئےاستعمال کیاجاسکتاہے۔
انتالیس گھریلومینوفیکچررزکوذاتی حفاظتی آلات (پیپیای) کےلئےتیارکیاگیاہےاورحکومت ہند نےتمام ریاستوں میں ہمارے پیش پیش رہنے والے کارکنوں کےلئےپیپیای کی مناسب فراہمی کویقینی بنانےکےلئےتمام مطلوبہ کاروائی کی ہے۔
تقریبا 20.4 لاکھ این۔95 ماسک ریاستوں کوفراہم کیےجاچکےہیں اورآئندہ کی ضروریات کوپوراکرنےکےلئےمزید خریداری کاآغازکردیا گیا ہے۔ نیز 49000 وینٹی لیٹروں کےلئےآرڈردیاگیا ہےاورمستقبل کی ضروریات کےلئےاسٹاک کیا جارہاہے۔
وزارت صحت اورخاندانی بہبود نےبھی خون اورخون کےاجزاءکامناسب ذخیرہ یقینی بنانےکےلئےخون کی منتقلی اوررضاکارانہ خون کےعطیات سےمتعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں،خاص طورپران مریضوں کےلئےجہاں خون کی منتقلی زندگی بچانےکی کوشش ہے۔ یہ رہنما خطوط درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں۔
https://www.mohfw.gov.in/pdf/NBTCGUIDANCEFORCOVID19.pdf
اضافی طورپر، 1 کروڑگولیوں (ٹیبلٹس)کی ہائیڈروکسی کلوروکائن (ایچ سی کیو) کی متوقع ضرورت کےخلاف (جس میں وہ صحت کارکنان شامل ہیں جوکووڈ 19 مریضوں،آئی سی یوکےمعاملات اوراعلی رسک سےمتعلق روابط کی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں) کی دستیابی اب تک 3.28 کروڑگولیاں ہیں جو ملک میں گھریلو استعمال کی ضرورت کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہیں۔ اس کےعلاوہ، تقریبا -3 2 کروڑ کی مزید ذخیرہ اندوزی ہو چکی ہے۔
حمل اورلیبرمینجمنٹ کے بارےمیں آن لائن تربیت ایمس نےاپنےویب نرزکےحصےکےطورپرکی ہےاوریہ بھی درج ذیل لنک پردستیاب ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=MJwgi1LCu8o&feature=youtu.be
ابھی تک، ٹیسٹ کی صلاحیت 146 سرکاری لیبز، 67 نجی لیبزکےساتھ 16000 سےزیادہ کلیکشن سینٹرز کے ذریعہ بڑھائی گئی ہے۔ 9 اپریل 2020 کوتقریبا 16002 ٹیسٹ لئےگئے،جن میں سے 320 پازیٹیو (تقریبا 2٪) پائے گئے۔ تاہم،یہ اعدادوشمار روزانہ کی بنیاد پرجمع کردہ نمونوں پرمنحصرہوتےہیں۔
اب تک، 6412 تصدیق شدہ واقعات اور 199 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ صحت یاب ہونےکےبعد 503 افرادکوٹھیک / ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
کووڈ1-19 سےمتعلق تکنیکی مسائل،رہنماخطوط اورمشوروں کے لئےمستنداورتازہ ترین معلومات کےلئے براہ کرم باقاعدگی سےدرج ذیل لنک پر جائیں۔ https://www.mohfw.gov.in/۔
کووڈ۔ 19سےمتعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]inاوردیگرسوالاتncov2019[at]gov[dot]inپرایم یل کیےجاسکتےہیں۔
کووڈ۔ 19 پرکسی بھی قسم کےسوال کےمعاملےمیں براہ کرم وزارت صحت اورخاندانی بہبود کےہیلپ لائن نمبر ۔ : + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹولفری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ ۔-19کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےہیلپ لائن نمبروں کی فہرست بھی درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .
***************
U-1607
(Release ID: 1613198)
Visitor Counter : 129
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam