وزارتِ تعلیم

کووڈ ۔19 لاک ڈاؤن مدت کے دوران ڈیجیٹل لرننگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے


وزارت انسانی فروغ وسائل کے ای۔ لرننگ پلیٹ فارم تک لوگوں کی رسائی میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا ہے
انسانی فروغ وسائل کے مرکزی وزیر نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ ‘سویم پربھا’ اور‘ گیان درشن’ جیسے تعلیمی ٹی وی چینلوں کو استعمال کرنے کی اپیل کی

Posted On: 09 APR 2020 5:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 اپریل 2020،     چونکہ  انسانی فروغ وسائل کی وزارت نے  کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے اثرات کو کم کرنے اور طلبا کو اس عرصے میں مسلسل تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، پچھلے دو ہفتوں کے دوران ملک میں ای۔ لرننگ میں  ایک قابل تحسین تیزی دیکھی گئی ہے۔ انسانی فروغ وسائل کے مرکزی وزیر جناب  رمیش پوکھریال نشنک ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اداروں کے سربراہان سے مستقل رابطے میں ہیں اور ضروری رہنمائی اور ہدایات دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں رائے (فیڈ بیک) بھی حاصل کرتے ہیں۔

اسکولوں اور اعلی تعلیمی اداروں دونوں نے اپنے اور طلباء کو دستیاب وسائل کی بنیاد پر آن لائن کلاسوں کے مختلف طریقوں کو اپناکر اور مطالعہ کے مواد مشترک کرنا شروع کردیا ہے۔ ان کا دائرہ اسکائپ ، زوم ، گوگل کلاس روم ، گوگل ہینگ آؤٹ ، پیازا جیسے پلیٹ فارموں کے ذریعہ منصوبہ بند طریقے سے آن لائن کلاسوں سے لیکر اساتذہ کے ذریعہ  یوٹیوب ، واٹس ایپ کے وسیلے سے مضامین سے متعلق وضاحتیں اور کلاس نوٹ اپ لوڈ کرنے‘سویم’ این پی ٹی ای ایل جیسے ڈیجیٹل لرننگ وسائل سے لنکس مشترک کرنے اور آن لائن  رسالوں / کتابوں  تک پہنچ فراہم کرنا ہے۔

سینٹرل یونیورسٹیوں، آئی آئی ٹی، آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر جیسے اعلی تعلیمی اداروں میں تقریباً  50 سے 65 فیصد طلباء کسی نہ کسی شکل میں ای۔ لرننگ سے جڑے ہوئے ہیں۔ طلبا  کے پاس  انٹرنیٹ کنکٹی وٹی اور دیگر ضروری ڈیجیٹل ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے، کئی معاملوں میں ای۔ لرننگ میں  رکاوٹیں دیکھی گئی ہیں۔ اس مسئلے کو کسی حد تک کم کرنے کے لئے ، اساتذہ کے ذریعہ ریکارڈ کیے جانے والے لیکچرز اور لائیو  سیشن کے علاوہ ، سلائیڈوں یا ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ بھی مشترک کیے جارہے ہیں ، جس سے نیٹ ورک سے چلنے والے غیر یقینی صورتحال کے حامل طلباء کو  بھی کم سے کم کچھ  مواد حاصل سکے۔ ریکارڈ  کئے گئے لیکچرز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نیٹ ورک کی دستیابی کا ایک قلیل مدتی مسئلہ کسی بھی طالب علم کو روک  نہیں کرسکتا ہے۔ فیکلٹی ممبران طلبا کے ساتھ  آن لائن چیٹ سیشنز کا اہتمام کررہے ہیں ، جس سے ان کے پاس موجود  کسی بھی سوال کا جواب دیا جاسکے۔

23 مارچ 2020 ء سے لے کر اب تک ، انسانی فروغ وسائل کی وزارت کے مختلف ای۔ لرننگ پلیٹ فارمز میں  مشترکہ طور پر 1.4 کروڑ سے زیادہ کی غیر معمولی رسائی  دیکھنے کو ملی ہے۔ نیشنل آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم ‘سویم’ کو  کل تک تقریباً 2.5 لاکھ مرتبہ ایکسز  کیا گیا ہے ، جو  مارچ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار اسٹرائک کے  اعداد و شمار میں پانچ گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ اعدادوشمار ‘سویم’ پلیٹ فارم پر دستیاب 574 کورسز میں پہلے سے  نامزد تقریباً 26 لاکھ  اساتذہ کے علاوہ ہیں۔ اسی طرح  تقریباً 59 ہزار  لوگ روزانہ ‘سوئم پربھا’ ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلوں کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے لیکر اب تک  6.8 لاکھ سے زیادہ لوگ انہیں دیکھ چکے ہیں ۔

وزارت اور اس کے تحت آنے  والے اداروں کے دیگر ڈیجیٹل  پہلوں کے ساتھ  بھی ایسا ہی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیشنل ڈیجیٹل لائبریری کو کل صرف ایک دن میں ایک لاکھ 60 ہزار 804 مرتبہ اور لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً1451886 مرتبہ ایکسز کیا گیا  جبکہ یہ  پہلے تقریباً 22 ہزار مرتبہ یومیہ ایکسز ہوتا تھا ۔ این سی ای آر ٹی کے ایجوکیشن پورٹلز ، جیسے ڈیکشا ، ای ۔ پاٹھ شالہ، نیشنل ریپازیٹری آف اوپن ایجوکیشن ل ریسارسز،  ودوان، ای ۔ پی جی پاٹھ شالہ اور دیگر آئی سی ٹی  پہلوں جیسے روبوٹک ایجوکیشن  (ای۔ ینتر)، اوپن سورس سافٹ فیئر فار ایجوکیشن  (ایف او ایس ایس  ای ای)، ورچوول  ایکسپریمنٹ (ورچوول لیب) اور  لرننگ پروگرامنگ (اسپوکن ٹیوٹوریل) کو بھی بہت بڑی تعداد میں ایکسز کیا جارہا ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ وزارت  کے ذریعہ بڑی تعداد  میں ایسے طالب علموں کے لئے جن کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں، ٹیلی ویژن کے ذریعہ  مطالعہ کو بڑھاوا دیا جارہاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘سوئم پربھا’ گروپ کے 32 ڈی ٹی ایچ چینلز کا گروپ جی سیٹ 15 سیٹلائٹ کا استعمال کرکے،ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پر اعلی معیار کے تعلیمی پروگراموں کو  نشر کررہا ہے اور اس کا مواد این پی ٹی ای ایل، آئی آئی ٹی، یو جی سی، سی ای سی، اگنو ، این سی ای آر ٹی اور این آئی او ایس کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح  اگنو کے گیان وانی (105.6 ایف ایم ریڈیو) اور گیان درشن  24 گھنٹے کے تعلیمی چینل کے ذریعہ ، پری اسکول ، پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری  کے طلبا کالج / یونیورسٹی کے طلباء، روزگار کے مواقع کی تلاش  کررہے طلبا ، خاتون خانہ  اور نوکری  پیشہ  لوگوں  کے لئے عمدہ تعلیمی پروگرام پیش کررہےہیں۔ وزیر موصوف نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم میں اضافہ کے لئے بھی  ان چینلز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1575



(Release ID: 1613027) Visitor Counter : 664