کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
حکومت ملک میں کیمیاوی کھادوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے: گوڑا
Posted On:
09 APR 2020 5:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 اپریل : کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے کہا ہے کہ ان کی وزارت یعنی وزارت کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت کیمیاوی کھادوں کا محکمہ آئندہ خریف سیزن کے لئے کیمیاوی کھادوں کی وافر سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہیں ۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب گوڑا نے کہا ہے کہ اب تک دستیابی کی صورتحال اطمینان بخش رہی ہے ۔
جناب گوڑا نے کہا ہے کہ حکومت نے کاشت کاروں کو بروقت کیمیاوی کھادوں کی وافر سپلائی کا عہد کر رکھا ہے۔کیمیاوی کھادوں کا محکمہ ، کیمیاوی کھادوں کی دستیابی ، پیداوار اور نقل و حمل پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاستی حکومتوں اور وزارت ریلوے کے ساتھ بھی اس سلسلے میں برابر رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔
ایک علیحدہ ٹوئیٹ میں کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جہاں تک کرناٹک کا تعلق ہے تو یہاں بیجوں ، کیمیاوی کھادوں اور کیڑا کش ادویا کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ ہم اس سلسلے میں کرناٹک حکومت کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کر رہے ہیں ۔ اب تک اس ریاست میں 2.57 لاکھ ٹن کی ماہانہ ضرورت کے بر خلاف 7.3 لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔
کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے تحت سرکاری دائرہ کار کی صنعت نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹیڈ یعنی این ایف ایل نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ نانگل ، بھٹنڈا، پانی پت اور وجے پور میں واقع پلانٹ پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مصروف عمل ہیں ۔ یوریا کو کاشت کار برادری کی فلاح و بہبود کے لئے لگاتار پیمانے پر منڈیوں کو ارسال کیا جا رہا ہے۔
****************
م ن۔ م ف
U: 1577
(Release ID: 1612827)
Visitor Counter : 151
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada