صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 پر اپ ڈیٹ

Posted On: 08 APR 2020 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 اپریل 2020،     حکومت ہند، ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام، کنٹرول اور اس کے انتظام کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اعلی سطح پر ان اقدام کی نگرانی اور جائزہ لیا جارہا ہے۔

حکومت، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ موثر لاک ڈاؤن کے طریقوں کو یکساں طور پر نافذ کئے جانے اور شہریوں یا لوگوں کے ذریعہ مناسب فاصلہ بنائے رکھنے کے ضوابط پر بہتر طریقے سے عمل کرنے کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے ، جو کووڈ۔ 19 کے انفیکشن سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

انفیکشن پھیلنے کی کڑی کو توڑنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مل کر کئی طرح  کے اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے مد نظر اس سے نمٹنے کےلئے طریقے اور کوششوں میں تیزی آئی ہے۔ ریسیونس عمل میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تمام ریاستوں سے ملک بھر میں کافی تعداد میں کووڈ۔ 19 دیکھ بھال مراکز قائم کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔

کئی اضلاع نے ایسی کوششیں کی ہیں جو بہترین پریکٹیسز (بہترین مشقوں) کی شکل میں سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے کچھ اس طرح ہیں :

  • پونے ضلع انتظامیہ نے پونے کے وسطی علاقے اور کوندھوا کو پوری طرح موثر طریقے سے سیل کردیا ہے اور 35 مربع کلومیٹر کے دائرے میں واقع تمام گھروں کا سروے کیا جارہا ہے۔ پونے ضلع انتظامیہ نے پونے کے وسطی علاقے اور کوندھوا علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور ان علاقوں میں واقع تمام گھروں کا سروے کیا جارہا ہے۔ سروے کرنے والی ٹیم لوگوں کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے سفر کی تفصیلات لے رہی ہے اور ان کے رابطوں کے علاوہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشن جیسے ساتھی امراض والے افراد کی جانچ بھی کررہی ہے۔
  • نتھانا متھیٹا ضلع  انتظامیہ کی جانب سے بھی نگرانی، لوگوں کے سفر کی تفصیلات، ان کے رابطو کے بارے میں معلومات، کوانٹائن سہولیات کو یقینی بنانے اور  لوگوں کو ضروری اور سائیکلولوجیکل امداد فراہم کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔

حکومت ہند نے کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے انٹی گریٹیڈ گورنمنٹ نام کا ایک تربیتی ماڈیول شروع کیا ہے۔ اس وبا سے پوری مہارت کے ساتھ نمٹنے کے لئے صف اول کے کارکنان کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے دیکشا پلیٹ فارم پر آن لائن تربیتی  (آئی جی او ٹی) پورٹل شروع کیا ہے۔

صف اول کے ان لوگوں میں ڈاکٹرس، نرسیں، پیرا میڈیکل اسٹاف، ٹیکنیشن، اے این ایم، ریاستی سرکار کے افسران، شہری حفاظتی افسران (سول ڈیفنس آفیشیل) نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، نیشنل سوشل سروسز (این ایس ایس)، انڈین  ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس) اور دیگر رضا کار شامل ہیں۔ پوٹل ویب سائٹ کا لنک https://igot.gov.in/igot/.پر دستیاب ہے۔

نئی دہلی کا آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، ایمس، کووڈ۔ 19 سے کارگر طریقے سے نمٹنے کے لئے بیبینار یعنی آن لائن  ذرائع سے صحت خدمات پیشہ وروں کی مختلف زمروں میں صلاحیت کی تعمیر کا کام کررہا ہے۔ اس ہفتے ایمس نے  کووڈ انفیکشن  یا تصدیق شدہ معاملوں والی حاملہ خواتین کی زچگی کے بعد دیکھ بھال اور زچگی  کے انتظام کے لئے ڈاکٹروں کے واسطے آن لائن ٹریننگ کا انتظام کیا ہے اس کی مکمل تفصیلات صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹwebsite- www.mohfw.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

 اب تک ملک میں کووڈ۔ 19 کے 5194 پوزیٹیو مصدقہ معاملوں کا پتہ چلا ہے اور اس انفیکشن سے 149 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا 402 افراد علاج سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی  معلومات، رہنما خطوط اور مشوروں اور تازہ جانکاری کے لئے باقاعدگی سےhttps://www.mohfw.gov.in/.۔ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی سوال  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  کے پتے پر ای میل کئے جاسکتے ہیں۔ دیگر سوال ncov2019[at]gov[dot]in .  پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کےلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +94-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ۔ 19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں پر

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1558                        


(Release ID: 1612785) Visitor Counter : 151