ریلوے کی وزارت
سماجی خدمت کے اپنے عزم کے پیش نظر ریلویز نے 28 مارچ سے ضرورت مندوں کے درمیان 8.5 لاکھ سے زائد پکے ہوئے کھانے کا ڈبہ تقسیم کیا ہے
ان کے پکے ہوئے کھانےکے ڈبے میں سے پانچ لاکھ سے زائد کھانے کے ڈبے آئی آر سی ٹی سی کے کچن میں تیار ہوئے، آر پی ایف نے اپنے وسائل سے تقریبا دو لاکھ پکے ہوئے کھانے کے ڈبے مہیا کرائے، این جی او نے تقریبا 1.5 لاکھ کھانے کے ڈبے تقسیم کئے
ان میں سے 6 لاکھ کھانے کے ڈبے آرپی ایف نے تقسیم کئے، ریلویز اور دوسرے سرکاری محکموں نے بھی کھانے کی تقسیم میں تعاون کیا
Posted On:
09 APR 2020 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9؍اپریل،انڈین ریلوے، جس نے کووڈ – 19 کی وجہ سے شروع کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد ضرورت مندوں کو پکا ہوا کھانا مہیا کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا، وہ آئی آر سی ٹی سی کے کچن سے لینچ کے لئے پیپر پلیٹ میں ڈینر کے لئے فوڈ پیکٹس میں کثیر مقدار میں پکا ہوا کھانا مہیا کرانے کے سلسلے کو جاری رکھا ہے۔ سماجی خدمت کے اپنے عزم کے پیش نظر ریلویز کی ان کوششوں میں آر پی ایف کے وسائل اور این جی اوز نے بھی تعاون کیا ہے۔ پکا ہوا کھانا غریبوں، محتاجوں ، فقیروں ، بچوں ، قلیوں ، مائیگرینٹ ، مزدوروں ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے لوگوں کو اور جو بھی کھانے کی تلاش میں ریلوے اسٹیشن یا اس کے قریب آتا ہے ، یہاں تک کہ ریلوے اسٹیشنوں سے دور کے علاقوں میں بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔
ایسا ریلویز اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے مشورے سے کیا جارہا ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ ریلوے کو ضرورت مند افراد کو کھانا اور دوسری امداد پہنچانے میں تقسیم کار انتظامیہ اور غیر سرکاری اداروں (این جی اوز) وغیرہ کے ساتھ صلاح ومشورے سے ریلوے اسٹیشن میں اور اس کے اطراف ، یہاں تک کے اندرونی علاقوں میں اپنی کوششوں میں توسیع کرنی چاہئے۔
کھانے کی تقسیم کا یہ کام آر پی ایف ، جی آر پی ، ریلوے زون کے کمرشیل محکموں، ریاستی حکومتوں اور این جی او کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ ضرورت مند افراد کو کھانے کی فراہمی کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ اور صفائی ستھرائی کو بھی ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ متعلقہ زون اور ڈویژنوں کے جی ایم ؍ ڈی آر ایم بھی ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف کے علاقوں میں ضرورت مند افراد کو ضلعی انتظامیہ اور این جی او کی مدد سے کھانا پہنچانے کے لئے لگا تار آئی آر سی ٹی سی کے افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انڈین ریلویز نے نئی دہلی ، بینگلور ، ہبلی ، ممبئی سینٹرل ، احمد آباد ، بھوساول ، ہواڑہ ، پٹنہ ، گیا ، رانچی ، کٹیہار ، دین دیال اپادھیائے نگر، بالا صاحب، وجے واڑہ، خردہ، کٹپڑی، تروچراپلی ، دھنباد ، گواہاٹی ، سمستی پور ، پریا گ راج ، اٹارسی ، وشاکھا پٹنم ، چنگل پٹو، پنے، حاجی پور، رائے پور اور ٹاٹا نگر میں پھیلے مختلف زون جیسے شمالی، مغربی ، مشرقی ، جنوبی اور جنوب وسطی میں قائم آئی آر سی ٹی سی کے کچن کے سرگرم تعاون اور آر پی ایف ، دیگر سرکاری محکموں اور این جی او کی مدد سے 28 مارچ 2020 سے غریبوں اور ضرورت مند افراد کے درمیان 8.5 لاکھ کھانے کے ڈبے تقسیم کئے ہیں۔
آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے 6 لاکھ سے زائد پکے کھانے کے ڈبے مہیا کرائے گئے ہیں اور کھانے کے تقریبا دو لاکھ ڈبے آر پی ایف نے اپنے وسائل سے مہیا کرائے ہیں۔ کھانے کے تقریبا 1.5 لاکھ ڈبے ریلوے آرگنائزیشن کے ساتھ کام کرنے والی این جی او کے ذریعے عطیہ کئے گئے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے آئی آر سی ٹی سی، این جی او اور اپنے کچن میں تیار کردہ کھانے کے پیکٹوں کو ضرورت مند افراد کے تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 28 مارچ 2020 کو 74 مقامات پر 5419 ضرورت مند افراد کے درمیان کھانے کے تقسیم کا عمل شروع کیا گیا تھا، اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ 8 اپریل 2020 تک 313 مقامات پر آر پی ایف کے ذریعے ضرورت مند افراد کے درمیان تقریبا 6 لاکھ کھانے کے ڈبے تقسیم کئے گئے ہیں۔ انڈین ریلویز کے ذریعے تقسیم کئے جانے والے کھانے کے ڈبوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور یہ اب تک ایک لاکھ افراد تک پہنچ گیا ہے۔
آئی آر سی ٹی سی نے بھی پی ایم کیئر فنڈ میں 20-2019 کے سی ایس آر فنڈ سے 20 کروڑ روپے اور 21-2020 کے سی ایس آر فنڈ سے 6.5 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں اور 12 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔
انڈین ریلویز لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ، جو کووڈ – 19 کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے نافذ کیا گیا ہے، ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اناج اور خام مال کا معقول ذخیرہ رکھا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ش س- ق ر)
U-1565
(Release ID: 1612524)
Visitor Counter : 179
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam