ریلوے کی وزارت

ریلویز ہندوستان کو کووڈ – 19 سے تحفظ کے معاملے میں ہراول میں ہے


وبائی بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں انڈین ریلویز نے تقریبا 6 لاکھ فیس ماسک اور 40 ہزار لیٹر ہینڈ سنیٹائزر کی پیداوار کی

ریلویز کے تمام زون، پیداواری اکائیاں اور پی ایس یو میں سے کچھ زون نے جیسے ڈبلیو آر، این سی آر ، این ڈبلیو آر، سی آر، ای سی آر اور ڈبلیو سی آر آگے ہیں

ڈیوٹی پر آنے والے تمام عملہ کو فیس ماسک اور سنیٹائز مہیا کرائے جارہے ہیں، یہ سہولت ٹھیکہ مزدوروں کو مہیا کرائی جارہی ہے

Posted On: 09 APR 2020 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9؍اپریل، کووڈ -19  کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کے سلسلے میں انڈین ریلویز  حکومت ہند کے حفظان صحت پہل میں مدد کی تمام کوششیں کررہی ہے۔ اس سلسلے میں  انڈین ریلویز  اپنے تمام زونل ریلویز  کی پیداواری اکائیوں اور  سرکاری دائرہ کار کے اداروں  ( پی ایس یو) میں  دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک اور سنیٹائزر کی  پیداوار کررہی ہے۔

انڈین ریلویز نے  اپنے زونل ریلویز  کی پیداواری اکائیوں اور  پی ایس یو میں  7 اپریل 2020 تک  کل 582317 دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک اور  41882 لیٹر  ہینڈ سنیٹائزر کی پیداوار کی ہے۔ انڈین ریلویز کے کچھ زون میں  اس سلسلے میں جیسے  مغربی ریلوے (ڈبلیو آر )   نے  81008  دوبارہ قابل استعمال فیس کوور اور  2569  لیٹر  ہینڈ سنیٹائزر  ، شمال وسطی ریلویز  (این سی آر)  77995  دوبار ہ قابل استعمال فیس کوور   اور  3622 لیٹر ہینڈ سنیٹائزر ، شمال مغربی ریلویز (ڈبلیو آر)  51961  دوبارہ قابل استعمال فیس کوور  اور  3027 لیٹر ہینڈ سنیٹائزر ،  وسطی ریلوے ( سی آر)  38904  دوبارہ قابل استعمال فیس کوور  اور  3015 لیٹر ہینڈ سنیٹائزر  ، مشرق وسطی ریلوے ( ای سی آر)  33473  دوبارہ قابل  استعمال فیس کوور  اور  4100 لیٹر  ہینڈ سنیٹائزر  اور  مغربی وسطی ریلوے (ڈبلیو سی آر)  36342 دوبارہ قابل استعمال فیس کوور  اور 3756 لیٹر ہینڈ سنیٹائزر کی پیداوار کے ساتھ اس جنگ میں آگے ہیں۔

 لازمی اشیاء  اور  سازو سامان کی فراہمی  کے علاوہ  کارروائی اور رکھ  رکھاؤ عملہ  ہفتے میں  24 گھنٹے مال کی ڈھلائی  اور لدائی  کر رہا ہے۔ اس لئے  عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے  اور ان کے حوصلے کو بلند رکھنے کی  غرض سے  کام کی جگہوں پر درج ذیل  کو یقینی بنایا جارہا ہے:

  1. ڈیوٹی پر آنے والے تمام عملے کو قابل منتقلی فیس کوور  اور  ہینڈ سنیٹائزر دستیاب کرایا  جارہا ہے۔ یہ چیزیں ٹھیکہ مزدوروں کو بھی مہیا کرائی جارہی ہیں۔ ریلوے ورک شاپ، مسافر ڈبے اور ویگنوں کے ڈپو نیز اسپتالوں کو  مقامی طور پر تیار کئے جانے والے سنیٹائزر اور ماسک کی اضافی فراہمی کی جارہی ہے۔
  2. تمام عملے کو بہتر ہائی جین کے لئے دوبارہ قابل استعمال فیس کوور  کے استعمال کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ عملے کو دوبارہ قابل استعمال فیس کوور کے دو سیٹ مہیا کرئے جائیں گے۔ تمام عملے کو ہر روز  صابن سے اپنا  فیس  کوور  دھونے کے لئے کہا جارہا ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے  اس سلسلے میں تفصیلی مشاورت جاری کی ہے جسے سبھی کے درمیان  سرکولیٹ کردیا گیا ہے۔
  3. کام کے مقامات پر صابن ، پانی اور  دھونے کی  سہولیات  مہیا کرائی جارہی ہیں۔ مقامی  اختراعات کے ساتھ ہینڈ فری  دھلائی کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
  4. سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام عملہ  جیسے ٹریک مین اور لوکو موٹیو  پائلٹ  کے مابین  پابندی سے بیداری  پیدا کی جاری ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-ش س- ق ر)

U-1552



(Release ID: 1612507) Visitor Counter : 214