امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو کووڈ- 19 کے خلاف جنگ کے دوران لازمی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مراسلہ ارسال کیا

Posted On: 08 APR 2020 11:20AM by PIB Delhi

نئی دہلی،8؍اپریل، ملک میں لازمی اشیاء کی  آسانی سے فراہمی  کو برقرار رکھنے کے  حصے کے طور پر داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے  تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ  وہ  لازمی اشیاء (ای سی ) ایکٹ- 1955  کے التزامات کو نرم کرکے لازمی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے  فوری اقدامات کریں۔ ان اقدامات میں ذخیرہ کی حد کا  تعین، قیمتوں پر روک،  پیداوار میں اضافہ ، ڈیلروں کے کھاتوں کی جانچ اور ایسی  دوسری کارروائیاں شامل ہیں۔

ایسی خبریں آرہی ہیں کہ  متعدد اسباب کی وجہ سے، خصوصا  مزدوروں کی کمی کی وجہ سے پیداوار میں کمی آئی ہے۔ ایسی حالت میں  سٹہ بازاری ؍ ذخیرہ اندوزی  اور بلیک مارکیٹنگ،  منافع خوری  اور  وعدہ تجارت  کا امکان پیدا ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں لازمی  اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  عوام الناس کے لئے  کم قیمت پر    ان اشیاء کی  دستیابی  کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

 قبل ازیں  امور داخلہ کی وزارت نے  ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت  اپنے احکامات  میں  لازمی اشیا جیسے خورنی  اشیاء ، ادویہ  اور طبی آلات  کے معاملے میں مینوفیکچرنگ ؍  پیداوار ،  نقل وحمل  اور  سپلائی چین سے متعلق دوسری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

مزید بر آں صارفین کی امور ، خوراک اور سرکاری نظام و تقسیم کی وزارت نے  30 جون 2020 تک  مرکزی حکومت کی پیشگی  کی منظوری کی ضرورت میں لچک پیدا کرکے  ای سی ایکٹ- 1955  کے تحت  احکامات  کو مشتہر کرنے کا  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اختیار دیا ہے۔

ای سی ایکٹ کے تحت  مجرمانہ کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں  7 سال کی قید  یا  جرمانہ یا دونوں ہوسکتا ہے۔ ریاستی حکومتیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ  کالا بازاری کی روک تھام  اور  لازمی  اشیاء  کی فراہمی ایکٹ – 1980  کے تحت  اقدام جرم  کے معاملے میں گرفتاری پر بھی غور کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1530



(Release ID: 1612180) Visitor Counter : 199