کابینہ

کابینہ نے کووڈ – 19 کی روک تھام کے لئے ایم پی ایل اے ڈی ایس کو دو سال تک غیر فعال بنانے کو منظوری دی

Posted On: 06 APR 2020 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6؍اپریل،  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  منعقدہ  مرکزی کابینہ نے  کووڈ  - 19  کی وبا  کے پھیلاؤ  کو روکنے کی  حکومت کی کوششوں کے حصے کے طور پر  رکن پارلیمنٹ  مقامی ایریا  ترقیاتی اسکیم ( ایم  پی ایل اے ڈی ایس)  کو دو سال  ( 21-2020 اور 22-2021)  تک   فعال  نہ  بنانے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ بالا اسکیم  کے تحت  فنڈ کو  ملک میں  کووڈ – 19  سے درپیش  چیلنجوں کے مقابلے اور  منفی اثرات  کی روک تھام  کی  حکومت کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے  استعمال میں لا یا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1515


(Release ID: 1611896) Visitor Counter : 190