وزارت دفاع

آئی این ایس تیر جس میں این سی سی کیڈٹوں نے سفر شروع کیا تھا بیرون ملک اپنے فرائض انجام دے کر واپس آگیا ہے۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 APR 2020 6:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  05 اپریل 2020؛  / آئی این ایس تیر ، جو جنوبی بحری کمان ایس این سی کے ماتحت  بھارتی بحریہ کا ، کیڈٹوں کی تربیت کا ایک جہاز ہے ، جس میں بحری ونگ کے 14 این سی سی کیڈٹ سوار تھے ، ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے کوچی واپس آگیا ہے۔ اس نے "پہلے تربیتی دستے " کے بیرون ملک فرائض کی تکمیل کر لی ہے۔

این سی سی کیڈٹوں نے آئی این سی تیر کا سفر 29 فروری 2020 کو شروع کیا تھا اور انہیں بھارتی بھریہ کے خصوصی رول کے ساتھ ایک منصوبہ بند تربیتی پروگرام کے ذریعے سمندر میں زندگی کے مختلف پہلوؤں سے زیادہ سے زیادہ واقف کرایا گیا۔ ان کیڈٹوں نے جہاز کی تمام سرگرمیوں میں  پورے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ این سی سی کیڈٹوں نے ماریشش کے پورٹ لوئی میں ایک اولڈ ایج ہوم میں جہاز کی برادری کے آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران اپنے  ساتھیوں کی طرف سے جوش و جذبے اور دیکھ بھال کے صلے میں  کافی ستائش حاصل کی۔ ساتھیوں کے مابین یہ تال میل کووڈ – 19 صورتحال کی وجہ سے محدود رہا۔ کیڈٹوں نے بھارتی بحریہ کے افسران کے ساتھ لگاتار بات چیت کرنے سے بھی زبردست فائدہ حاصل کیا کیونکہ مالدیپ ، سیسلز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور میانما کے بحری سمندری عملے کے لوگ بھی اس جہاز پر سوار تھے۔

آئی سی ایس جہازوں کی بیرون ملک تعیناتی کو ، کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے مختصر کر دیا گیا اور یہ جہاز سمندر میں اپنے 14 دن کی  قرنطین مدت پوری کرنے کے بعد 4 اپریل 2020 کو بندرگاہ پر لوٹ آیا۔ چونکہ جہاز میں سماجی طور پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا بہت زیادہ ممکن نہیں تھا ۔ لہذا پورے جہاز اور اس کے عملے کو مجموعی طور پر الگ تھلگ رکھا گیا۔ جہازوں کے عملے  اور این سی سی کیڈٹوں کو  فی الحال بندرگاہ پر احتیاطی اقدام کے طور پر مزید 14 دن کے لیے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IXGL.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1500

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1611635) وزیٹر کاؤنٹر : 125