PIB Headquarters
کووڈ – 19 کے بارے میں پی آئی بی کا روزانہ کا بلیٹن
Posted On:
05 APR 2020 7:09PM by PIB Delhi
(بلیٹن ، کووڈ – 19 سے متعلق پریس بیانات پر مشتمل ہے جو پچھلے 24 گھنٹے میں جاری کیے گیے ہیں اور ان حقائق پر مشتمل ہے جن پر پی آئی بی نے نظر رکھی ہے)
- ملک میں اب تک کووڈ – 19 کے 3374 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور 79 اموات کی اطلاع دی گئی ہے۔
- کابینہ سکریٹری نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ دوا سازی اور طبی ساز و سامان کے فارما یونٹوں کو بلا رکاوٹ چلایا جا رہا ہے۔
- وزیراعظم اور امریکی صدر نے کووڈ – 19 سے پرعزم اور موثر طریقے سے لڑنے سے اتفاق کیا ہے۔
- انسانی وسائل کے ترقی کے وزیر نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ تعلیمی پروگراموں کے لیے آن لائن ڈیجیٹل وسیلوں کا استعمال کریں۔
- وزارت خزانہ کے ملازمین اور اُس کے ماتحت اداروں / بینکوں نے پی ایم کیئرز فنڈ کے لیے 430 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔
|
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے کووڈ – 19 کے بارے میں تازہ ترین جانکاری
ملک بھر میں اب تک کووڈ – 19 کے 3374 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 79 اموات کی خبر ملی ہے۔ 267 افرراد کو اسپتالوں سے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں کووڈ – 19 وائرس سے 274 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ کابینہ سکریٹری نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ دوا سازی اور طبی ساز و سامان کے فارمہ یونٹوں میں کام کاج بلا رکاوٹ جاری ہے۔ .https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611416
وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر زور دیتے ہوئے اس عالمی بحران پر مل کر قابو پانے میں امریکہ کے ساتھ بھارت کی یگانگت کو دوہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کووڈ – 19 سے پرعزم اور موثر طور پر لڑائی کرنے کے لیے بھارت امریکہ شراکت داری کو پوری طاقت کے ساتھ کام میں لایا جائے۔ .https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611211
وزیراعظم اوربرازیل کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب جیر میسیاز بولسونارو کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں عالمی صورت پر تبادلۂ خیال کیا۔ .https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611212
وزیراعظم اور اسپین کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اسپین کی حکومت کے صدر (وزیراعظم کے رتبے کے برابر) عزت مآب پیدرو سانچیز پیریز-کاسٹیجون کے ساتھ آج ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے درپیش عالمی چیلنج پر بات چیت کی۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611208
لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے ملک بھر میں 161 ٹن سامان فراہم کرایا گیا
لائف لائن اڑان کے تحت، 116 پروازیں چلائی گئیں اور کارگو نے ابھی تک تقریباٍ 161 ٹن سامان پہنچایا گیا بین الاقوامی محاض پر۔ شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر انڈیا نے دونوںملکوں کے درمیان اہم طبی ساز سامان پہنچانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک کارگو ہوائی پل قائم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔
وزارت خزانہ ، مالی اداروں اور سرکاری شعبے کے بینکوں / صنعتوں کے افسران اور عملے نے پی ایم کیئر فنڈ کے لیے 430 کروڑ روپے کا عطیہ دیا
تقریباً 228.84 کروڑ روپے تنخواہ سے کیے گیے تعاون سے ملے ہیں اور 221.79 کروڑ روپے سی ایس آر اور دیگر وسائل سے ملے ہیں۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611363
روشنی بند کیے جانے کے دوران پاور گرڈ کام کاج کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات
تفصیلات کے لیے : مزید پڑھیں https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611377
ایچ آر ڈی وزارت کے اداروں / خود مختار تنظیموں / محکموں نے کووڈ -19 کی روک تھام کے لیے پی ایم کیئر فنڈ میں 38.91 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا
ایچ آر ڈی وزارت کے 28 مختلف اداروں / خود مختار تنظیموں / محکموں نے 38.91 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=16113785
جنوبی بحری کمان نے غیر طبی عملے کے لیے تربیتی کیپسول تیار کیا
جنوبی بحری کمان کے کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے کور گروپ نے غیر طبی عملے کے اُن افراد کی تربیت کے لیے بیٹل فلڈ نرسنگ اسسٹنٹ (بی ایف این اے) کے لیے ایک تربیتی کیپسول تیار کیا ہے، جو ہنگامی حالات میں اضافی فورس کے طور پر کام کریں گے۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611157
ایچ آر ڈی وزارت نے مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ بات چیت کی
ایچ آر ڈی وزارت نے سبھی وائس چانسلروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اساتذہ اور طلبا کو اس بات کی تحریک دیں کہ وہ تعلیمی پروگراموں کو جاری رکھنے کے لیے سوئم اور سوئم پربھا کا ایک مشن میں استعمال کریں اور دیگر آن لائن ڈیجیٹل وسیلوں کے بھی استعمال کریں۔ آن لائن تعلیم کو فروغ دینے اور آن لائن امتحانات کے سلسلے میں مشورے دینے کے لیے اگنو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611200
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس جھجر کا دورہ کیا ، انہوں نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایمس جھجر کووڈ – 19 اسپتال کے طور پر کام کرے گا۔ جس میں آئی سولیشن وارڈ میں 300 بستر ہیں۔ جس سے ایڈوانسڈ طبی مدد کے ضرورت مند ، الگ تھلگ رکھے جانے والے مریضوں کی فوری دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611392
لازمی اشیاء اور طبی ساز و سامان سمیت لگاتار ایئر کارگو کے ذریعے سامان شمال مشرق بھیجا جا رہا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے فوراً بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ لازمی سپلائی لے جانے والی ایئر کارگو پروازیں شمال مشرقی خطے میں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، جموں و کشمیر و لداخ سمیت دیگر دور دراز کے خطوں اور جزیراتی خطوں میں ترجیحاتی بنیاد پر چلائی جائیں گی۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611384
سی ایس او آئی نے وزیر اعظم کیئرز ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے کا عطیہ دیا
تفصیلات کے لیے :
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611124
پرائیویٹ شعبے ، غیر سرکاری تنظیموں اور کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تال میل کے سلسلے میں بااختیار گروپ # 6
صنعت سے متعلق ایسوسی ایشنوں، آئی او اور سی ایس او کے ساتھ 30 مارچ اور 3 اپریل کے درمیان چھ میٹنگیں کی گئیں۔ یہ میٹنگیں ان تنظیموں کے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے سلسلے میں ان کی طرف سے کیے گیے تعاون ، آنے والے ہفتوں میں ان کے منصوبوں اور ان کو درپیش پریشانیوں اور حکومت سے وابستہ ان کی امیدوں کے سلسلے میں کی گئیں۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611246
کووڈ – 19 سے نمٹنے میں دفاع کی پی ایف یو اور او ایس بی کی سرگرمی
دفاع کی سرکاری شعبے کی انڈر ٹیکنگ اور وزارت دفاع کے ہتھیار فیکٹری بورڈ (او ایف بی ) نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کی قومی کوشش میں مدد کی۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611253
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت نے کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے دوران صنعت کے نمائندوں کے ساتھ دوسری ویڈیو کانفرنس کی
صنعت کو درپیش بہت چھوٹے مسائل کو حل کرنے اور خوارک اور دواؤں کی دستیابی کے لیے سپلائی چین اور لاجسٹک بندوبست کی آسانی کے لیے بنائے گئے شکایت سیل موصولہ 50 فیصد سوالات کا جواب دے چکا ہے۔ جبکہ بقیہ سوالوں کا جواب دینے کی تیاری ہے۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611315
ایم ایس ایم ای ٹکنالوجی مراکز ، کووڈ – 19 سے نمٹنے میں بڑے پیمانے پر تعاون دے رہے ہیں
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت 18 ٹکنالوجی مراکز اور خود مختار ادارے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں اور تعاون دے رہے ہیں۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611318
بھارتی ریلویز نے کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے دوران عام آدمی کے لیے درکار چینی، نمک اور خوردنی تیل کی سپلائی کو پوری طرح برقرار رکھنے کا یقین دلایا ہے
ریلویز نے 23 مارچ سے 4 اپریل 2020 تک، چینی کے 1342 ویگن ، نمک کے 958 ویگن اور خوردنی تیل کے 378 ویگن / ٹینک پہنچائے ہیں۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611333
ای پی ایف او نے پی ایف ارکان کو ان کے پیدائش سے متعلق ریکارڈ کی تصحیح میں آسانی دینے کی ، نظرثانی شدہ ہدایات جاری کی ہیں
ای پی ایف او نے فلڈ دفتروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آن لائن درخواستوں کا جلد از جلد انمٹارا کریں۔ جس سے کہ پی ایف ارکان کو مالی طور پر مشکل کی اس گھڑی سے نمٹنے کا پہل بنایا جائے، اور وہ کووڈ - 19 سے نمٹنے کے لیے اپنی پی ایف جمع رقوم سے نان ریفنڈیبل ایڈوانس حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=16113337
پی آبی فیلڈ دفتروں سے موصولہ معلومات
شمال مشرق خطے
۱۔ اروناچل پردیش کے ، پسی گھاٹ میں 50 بستروں والا کووڈ – 19 اسپتال نامزد کیا گیا
۲۔ ان 105 افراد کے نمونے حاصل کیے گیے جو گواہاٹی میں کووڈ – 19 کی علامتوں والے مریضوں کے رابطے میں آئے تھے۔
۳۔ منی پور میں ، کووڈ ایمرجنسی کے لیے نامزد بڑے اسپتالوں میں سبھی غیر ہنگامی کام کاج معطل کیے گیے۔
۴۔ میگھالیہ بجلی کارپوریشن نے یقین دلایا ہے کہ آج رات نو بجے سے 9 منٹ کی مدت کے دوران بجلی کے اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے وافر انتظامات کیے گیے ہیں۔
۵۔ میزورم میں ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور بازآبادکاری کے محکمے نے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں 4.28 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
۶۔ ناگالینڈ کے سبھی ضلعوں میں ، کووڈ – 19 اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ فی الحال یہ کوہیما، موکوک چنگ اور دیمہ پور میں قائم ہیں۔
۷۔ سکم میں، بارڈر ٹاؤن میں ہفتہ وار ہاٹ آج کچھ گھنٹے کے لیے بند کیا گیا کیونکہ لوگ ضابطوں پر عمل نہیں کر رہے تھے۔
۸۔ تریپورہ کے وزیراعلیٰ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بالکنی یا دروازوں سے آج رات 9 بجے دیے ، ٹارچ یا موم بتی جلائیں۔
جنوبی زون
کیرلہ
کابینہ سکریٹری نے کووڈ – 19 سے موثر طریقے سے نمٹنے پر، پٹھانم تھیٹا ضلعے کی انتظامیہ اور صحت کے محکمے کی تعریف کی ۔
کیرلہ – کرناٹک سرحد کے بند کی وجہ سے کسر گوڑ میں ایک مریض ہلاک ہو گیا۔
ریاست کسر گوڑ میڈیکل کالج میں کووڈ – 19 مرکز قائم کرے گی۔
تمل ناڈو
ریاست میں دو مزید اموات ، مرنے والوں کی تعداد 5 ہوئی۔
6000 کارکن چنئی کے مکینوں کی آج سے جانچ کریں گے۔
کرناٹک
کل کیسوں کی تعداد 146 تک پہنچی ۔ بینگلور شہر میں آج دو نئے کیس شامل ہوئے۔ اب تک چار اموات ہوئیں اور گیارہ مریضوں کو چھٹی دی گئی۔
آندھرا پردیش
آج 34 نئے کیس سامنے آئے، وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد اب 226 ہو گئی۔
کرنول میں آج زیادہ سے زیادہ 23 کیسوں کی اطلاع ملی۔
کووڈ – 19 سے متعلق حقائق کی جانکاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U - 1491
(Release ID: 1611528)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada