ریلوے کی وزارت
انڈین ریلویز کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود لازمی اشیاء اور توانائی نیز بنیادی ڈھانچہ کی اہم اشیاء کی فراہمی کے لئے مال ڈھلائی کو پوری طرح جاری رکھا ہے
تین دنوں میں5 719 ویگن اناج،64567 ویگن کوئلہ ، 3314 ویگن فولاد اور 3838 ویگن پیٹرولیم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا
گزشتہ تین دنوں کے دوران 143458 ویگنوں کی لدائی ہوئی
Posted On:
02 APR 2020 1:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2؍اپریل، انڈین ریلویز نے کووڈ – 19 کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مال ڈھلائی کی خدمات کے ذریعے لازمی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
شہریوں کو لازمی اشیاء کی برو قت فراہمی اور توانائی نیز بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لئے ضروری مال کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے باوجود مال ڈھلائی کے اپنے کام کو جاری رکھا ہے اور گھریلو نیز صنعت دونوں کی ضرورتوں کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی ہے۔
گزشتہ تین دنوں کے دوران ریلویز نے ایک 7195 ویگن اناج ، 64567 ویگن کوئلہ ، 3314 ویگن فولاد اور 3838 ویگن پیٹرولیم مہیا کرائے ہیں۔ ان تین دنوں کے دوران کُل 143458 ویگنوں پر مال کی لدائی ہوئی۔
30مارچ 2020 کو کُل 726 ریک ؍ 37526 ویگنوں میں لدائی ہوئی، جن میں سے 466 ریگ ؍ 25617 ویگنوں میں لازمی اشیاء کی لائی ہوئی، (ایک ویگن میں 58 سے 60 ٹن تک کے مال موجو تھے) ، ان میں 51 ریگ ؍ 2252 ویگن اناج ، ریک ؍ 252 ویگن چینی ، 8 ویگن نمک ، دو ریک ؍ 63 ویگن پھل اور سبزیاں ، 376 ریک ؍ 21628 ویگن کوئلہ اور 31 ریک ؍ 1414 ویگن پیٹرولیم مصنوعات شامل تھیں۔ دوسری اہم اشیاء کی لدائی میں 19 ریک ؍ 840 ویگن فولاد اور 18 ریک ؍ 802 ویگن فرٹیلائزر شامل تھے۔
31 مارچ 2020 کو 1005 ریک ؍ 51755 ویگن کی لدائی تھی ، جن میں سے 598 ریک ؍ 35265 ویگنوں میں لازمی اشیاء کی لدائی ہوئی تھی۔ ان ویگنوں میں 59 ریک ؍ 2600 ویگن میں اناج ، 7 ریک ؍ 293 ویگن میں چینی ، دو ریک ؍ 84 ویگن میں نمک ، دو ریک ؍ 84 ویگن میں پھل اور سبزیاں ، 500 ریک ؍ 28861 ویگن میں کوئلہ اور 28 ریک ؍ 1292 ویگن میں پیٹرولیم مصنوعات تھی۔ دیگر اہم اشیاء کی لدائی میں 40 ریک ؍ 1789 ویگن میں فولاد اور 31 ریک ؍ 1287 ویگن میں کھاد تھی۔
یکم اپریل 2020 کو کل 545 ریک ؍ 54177 ویگنوں میں لدائی ہوئی تھی، ان میں سے 328 ریک ؍ 17850 ویگنوں میں لازمی اشیاء کی لدائی ہوئی تھی، ان میں 54 ریک ؍ 2343 ویگنوں میں اناج ، 5 ریک ؍ 210 ویگنوں میں چینی ، ایک ریک ؍ 42 ویگنوں میں پھل اور سبزیاں، 244 ریک ؍ 14078 ویگنوں میں کوئلہ اور 24 ریک ؍ 1132 ویگنوں میں پیٹرولیم مصنوعات تھیں۔ دوسری اہم اشیاء کی لدائی میں 16 ریک ؍ 685 ویگن میں فولاد اور 17 ریک ؍ 761 ویگنوں میں کھاد تھی۔
مختلف ٹرمینل پوائنٹوں پر ریلویز کو سامان کی لدائی اور نکاسی میں درپیش مسائل کو کامیابی کے ساتھ حل کرلیا گیا۔ انڈین ریلویز وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ سامان کی نقل وحمل میں اگر کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو انہیں حل کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1453
(Release ID: 1610617)
Visitor Counter : 173