وزارت دفاع
کووِڈ – 19 کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، شہری انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ ہے، 1737 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد 403 افراد کو گھر بھیجا گیا
Posted On:
03 APR 2020 11:25AM by PIB Delhi
نئی دہلی،3؍اپریل، مسلح افواج کووڈ – 19 وبا سے دوچار ضرورت مندوں کو طبی اور لاجسٹک امداد مہیا کرانے کے لئے 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔ آرمڈ فورس میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) نے اس اہم وقت میں شہری انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنے وسائل تعینات کئے ہیں۔
آرمڈ فورسز ، ممبئی ، جیسلمیر ، جودھ پور ، ہنڈن ، مانیسر اور چنئی میں اپنے 6 قرنطینہ مراکز چلارہی ہے۔ ان مراکز میں ایک ہزار 737 افراد کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے اب تک 403 افراد کو ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ تین کووڈ پوزیٹو معاملہ پایا گیا ، جن میں سے دو کو ہنڈن اور ایک کو مانیسر سے صفدر جنگ اسپتال مزید علاج کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دوسرے 15 مراکز کو ضرورت کے وقت استعمال کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔
پورے ملک میں آرمڈ فورس کے 51 اسپتالوں میں کووڈ – 19 کے لئے مخصوص شعبہ بنایا گیا ہے، جن میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ ، انٹیسو کیئر یونٹ بیڈس تیار کئے جارہے ہیں۔ ان مراکز میں سے کچھ کولکاتا ، وشاکھا پٹنم ، کوچی ، حیدر آباد کے قریب ڈنڈیگل، بینگلورو، کانپور ، جیسلمیر ، جورہاٹ اور گورکھپور میں واقع ہیں۔
آرمڈ فورس اسپتالوں میں واقع پانچ اہم ٹسٹنگ لیب ہیں، جہاں نیشنل گریڈ کے حصے کے طور پر کووڈ – 19 کی جانچ کی جارہی ہے۔ ان اسپتالوں میں آرمی ہوسپٹل ، (تحقیق اور منتقلی) ، دہلی چھاؤنی ، ایئر فورس کمانڈ اسپتال بینگلورو اور آرمڈ میڈیکل کالج پونے ، کمانڈ اسپتال ( سینٹرل کمان) لکھنو اور کمانڈ اسپتال (شمالی کمانڈ) اودھم پور شامل ہیں۔ مزید 6 اسپتالوں کو کووڈ- 19 کی جانچ کی سہولت کے ساتھ جلد ہی آراستہ کیا جار ہا ہے۔
فضائیہ کے خصوصی پروازوں نے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا ہے اور طبی امداد بہم پہنچائی ہے۔ سی – 17 گلوب ماسٹر III میں عملہ ، طبی ٹیم اور امدادی عملہ شامل ہے، اس میں چین کو 15 ٹن طبی امداد مہیا کرائی ہیں اور پانچ بچے ، جن میں ہندوستان کے شہری اور اس کے دوست ممالک کے شہری شامل ہیں، ان کے سمیت 125 افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا ہے۔ سی -17 گلوب ماسٹر III میں اس بار ایران کا سفر کیا ہے اور وہاں پھنسے 58 ہندوستانیوں کو وطن و اپس لایا ہے۔ ان افراد میں 31 خواتین اور دو بچے شامل تھے۔ مذکورہ طیارے نے کووڈ – 19 کی جانچ کے لئے 529 نمونوں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا ہے۔
سی- 130 جے سپر ہرکیولس طیارے نے 6.2 ٹن ادویات مالدیپ پہنچائی ہیں۔ آرمی میڈیکل کور ٹیم ، جس میں پانچ ڈاکٹر ، دو نرسنگ آفیسر اور سات پیرا میڈک شامل ہیں، انہیں وہاں اپنے جانچ کے مراکز قائم کرنے ، علاج اور قرنطینہ کے مراکز قائم کرنے میں مدد کرنے اور صلاحیت پیدا کرنے کے لئے 13 سے 21 مارچ 2020 کے درمیان مالدیپ میں تعینات کیا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کا لازمی اشیاء ، ادویہ اور طبی آلات کی نقل مکانی میں مدد کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تقریبا 60 ٹن اشیاء فضائی راستے سے پہنچائی گئی ہیں۔ دریں اثنا پورے ملک میں 28 فکسڈ ونگ اور 21 ہیلی کاپٹروں کو تیار رکھا گیا ہے۔
بحریہ کے 6 بحری جہازوں کو پڑوسی ملکوں کی مدد کے لئے پوری طرح تیار رکھا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پانچ طبی ٹیموں کو بھی مالدیپ ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹان اور افغانستان میں تعیناتی کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1451
(Release ID: 1610604)
Visitor Counter : 205
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam