وزارت اطلاعات ونشریات

کووڈ -19 فیکٹ چیک یونٹ نے کام کرنا شروع کیا

Posted On: 02 APR 2020 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 اپریل 2020، اطلاعات و نشریا ت کی وزارت کے تحت پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے کووڈ -19 سے متعلق حقائق کی اصل جانکاری کا یونٹ یعنی  کووڈ-19 فیکٹ چیک (ایف سی یو) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس یونٹ نے آج سے اپنا کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس پورٹل پر ای میل pibfactcheck[at]gmail[dot]com کے ذریعے پیغامات وصول کرکے ان کا ایک مقررہ وقت میں جواب دیا جائے گا۔ اس پورٹل کے ذریعے کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی خبر کی باضابطہ ترجمہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یونٹ جناب نتن واکانکر، ڈی جی، پی آئی بی کی سربراہی میں کام کرے گا۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ن ر)

U-

 


(Release ID: 1610309) Visitor Counter : 146