وزارت سیاحت
وزارتِ سیاحت نے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کی مدد کے لئے ‘ اسٹرینڈڈ اِن انڈیا ’ پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
31 MAR 2020 1:09PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 1 اپریل / وزارت سیاحت ، حکومت ہند نے ایسے غیر ملکی سیاحوں کی مدد کے لئے ، جو بھارت کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، ایک پورٹل کا آغاز کیا ہے ، جس کے تحت خدمات سے متعلق اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں اور ان خدمات کو غیر ملکی سیاح حاصل کر سکتے ہیں یعنی جو اپنے وطن سے دور یہاں پھنسے ہوئے ہیں ، وہ اِس پورٹل کے توسط سے اِن خدمات کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس پورٹل کا نام ہے : ‘ اسٹرینڈڈ اِن انڈیا ’ (‘Stranded in India’ ) اور اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک امدادی نیٹ ورک کے طور پر کام کرے ۔
اس وقت مکمل دنیا صحیح معنی میں ایک غیر معمولی صورت حال کا سامنا کر رہی ہے ، جو کورونا وائرس کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے لگاتار کوششیں جاری ہیں کہ سیاحوں کی خیر و عافیت ، خصوصاً غیر ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں کی عافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ چنانچہ ، سیاحت کی وزارت ہمہ وقت چوکس ہے اور ضرورت مند افراد کی ضرورت کی تکمیل کے لئے مختلف النوع سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔
مذکورہ پورٹل یعنی strandedinindia.com درج ذیل اطلاعات کا حامل ہے ، جو ضرورت مند سیاحوں کو ضرورت کے وقت کارآمد محسوس ہوں گی ۔
( الف ) کووڈ – 19 ہیلپ لائن سے متعلق نمبران یا وہ تمام کال سینٹرس ، جہاں غیر ملکی سیاح مدد کے لئے پہنچ سکتے ہیں ، اس سلسلے میں تمام تر اطلاعات ۔
( ب ) وزارتِ خارجہ کے زیرِ اختیار مراکز سے متعلق مختلف النوع اطلاعات ، ساتھ ہی ساتھ رابطے سے متعلق اطلاعات ۔
( ج ) ریاست پر مبنی / علاقائی سیاحت پر مبنی امدادی بنیادی ڈھانچے سے متعلق اطلاعات ۔
( د ) ایسے لوگوں تک مدد پہنچانے کے لئے امدادی شعبے کی شکل میں آسانی کی فراہمی ، جہاں سے مزید اطلاعات کے خواست گاران کو مدد مل سکے اور غیر ملکی سیاحوں کو متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی ہو ۔
مذکورہ ویب سائٹ ٹورزم ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے اور وزارتِ سیاحت کے ممتاز چینلوں پر بھی دستیاب ہے ۔
مزید تفصیلات دیکھنے کے لئے strandedinindia.com کو ملاحظہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا ) (01-04-2020 )
U. No. 1429
(Release ID: 1609885)
Visitor Counter : 272
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam