وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم اور جمہوریہ فرانس کے صدر کے مابین ٹیلی فونی بات چیت
Posted On:
31 MAR 2020 8:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31؍مارچ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوری فرانس کے صدر ایمانولل میکرون کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے کووڈ – 19 کی وبا میں زندگیوں کے اتلاف پر صدر میکرون سے تعزیت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قدرتی بحران کے گھریلو اور بین الاقوامی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ حالات میں عالمی اشتراک اور اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور علاج نیز ویکسین سے متعلق تحقیق کے اقدامات سے متعلق معلومات اور ماہرین کی ٹیم کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔
فرانسیسی صدر نے کووڈ – 19 بحران جو کہ جدید تاریخ کا ایک اہم مقام ہے ، سے متعلق وزیراعظم نقہ نظر سے اتفاق کیا اور انسانیت پر مبنی عالم کاری کا نیا نظریہ قائم کرنے کے لئے دنیا کے سامنے ایک موقع پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق دوسری عالمی تشویشات ، جو مجموعی طور پر انسانیت کو متاثر کرتے ہیں، انہیں نظر انداز نہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے موجودہ بحران کے دوران افریقہ سمیت کم ترقی یافتہ ممالک کی ضرورتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جناب میکرون نے وزیراعظم کے اس مشورے کا گرمجوشی سے استقبال کیا کہ یوگا دماغی اور جسمانی بہتری کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ ہے، جسے وبا کے دوران لوگ اپنے گھر میں رہ کر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کو لاحق موجوہ بحران کے دوران فرانس میں یوگا تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہند - فرانس شراکت داری موجودہ مشکل دونوں میں انسانوں پر مبنی اتحاق کے جذبے کے پیش رفت سے تعاون ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-1416
(Release ID: 1609866)
Visitor Counter : 174
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam