عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
31 مارچ 2020 کو سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAR 2020 5:32PM by PIB Delhi
31 مارچ، 2020 / کووڈ – 19 وبا کے نتیجے میں حکومت کی طرف سے اعلان شدہ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ایسی صورتحال کے پیش نظر جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ مرکزی حکومت کے وہ ملازمین جو، فنڈامینٹل رول 56 کے مطابق اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے 31 مارچ 2020 کو ریٹائرمنٹ کی عمر پر پہنچ رہے ہیں ، 31 مارچ 2020 کو مرکزی حکومت کی خدمات سے سبکدوش ہو جائیں گے، چاہے وہ اپنے گھر سے کام کر رہے ہوں یا دفتر سے۔
۔۔۔۔
م ن۔ ا س۔م ت ح
31.3.2020
(ریلیز آئی ڈی: 1609716)
وزیٹر کاؤنٹر : 120