کابینہ

مرکزی کابینہ نے انڈین سسٹم آف میڈیسن بل 2019  کے لئے قومی کمیشن نے سرکاری ترمیمات کی تجویز کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 29 JAN 2020 2:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29؍جنوری،مرکزی کابینہ نے ، جس کی صدارت  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی،  انڈین سسٹم آف میڈیسن  بل – 2019  ( این سی آئی ایم)  کے لئے قومی کمیشن  نے سرکاری ترمیمات کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بل اس وقت راجیہ  سبھا میں التوا میں پڑا ہوا ہے۔

مجوزہ  ترمیمات  کے ذریعے  انڈین سسٹم آف میڈیسن کے تعلق  سے تعلیم کے شعبے میں ضابطوں سے متعلق  ضروری اصلاحات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ مجوزہ ضابطے کے ڈھانچے سے  عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے شفافیت  اور  جواب دہی کو  یقینی بنایا جائے گا۔ کمیشن کے ذریعے  ملک کے تمام حصوں میں کفایتی  صحت خدمات  کی فراہمی کو  فروغ حاصل ہوگا۔

یہ کمیشن  اس طرح بنایا گیا ہے کہ   انڈین سسٹم آف میڈیسن  سے متعلق  تعلیمی اداروں کے  تعلیمی معیارات  ، جانچ پڑتال ، جائزے  کے الحاق  کومعقول بنایا جاسکے۔ این سی آئی ایم  کے قیام کا اصل مقصد  معیاری طبی  افراد کی  مناسب دستیابی کو  یقینی بناکر  اور انڈین سسٹم آف میڈیسن میں  طبی خدمات کے تمام  پہلوؤں میں  اعلیٰ اخلاقی معیارات  کو  فروغ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-403



(Release ID: 1600972) Visitor Counter : 163