کابینہ

کابینہ نے مرکزی فہرست میں دیگر پسماندہ طبقات کے اندر ذیلی زمرہ بندی کے معاملے کی جانچ کے لئے آئین کی دفعہ 340 کے تحت تشکیل دیئے گئے کمیشن کی مدت میں توسیع کو منظوری دی

Posted On: 22 JAN 2020 3:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22؍جنوری، وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دیگر پسماندہ طبقات میں ذیلی  زمرہ بندی  کے معاملے کی جانچ کے لئے  کمیشن کی  مدت میں  6  ماہ کا اضافہ  کرتے ہوئے اسے 31  جولائی 2020  تک کی توسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے کمیشن کی موجودہ شرائط  وضوابط کے علاوہ مندرجہ ذیل  اضافی  شرائط وضوابط کو بھی منظوری دی۔

 ’’ دیگر پسماندہ طبقات کی  مرکزی فہرست   میں مختلف  اینٹریز  کے مطالعے اور تکرار ، شکوک و شبہات، ابہام غیر مربوط اور  اسپیلنگ اور ٹرانسکرپشن میں غلطیوں کے مطالعے اور درستگی کے لئے سفارش کی گئی ہے۔

اثرات:

او بی سی  کی موجودہ فہرست میں جو برادریاں او بی سی  کے زمرے سے مرکزی حکومت اور  مرکزی حکومت کے تعلیمی اداروں میں  سہولت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید ہے کہ کمیشن  اس طرح کی محروم برادریوں کو فائدے کے لئے مرکز کی  سینٹرل فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

مالی مضمرات:

اس عمل میں جو اخراجات ہوں گے ان کا تعلق  سرکار اور  انتظامیہ کی کمیشن کی انتظامیہ  پر عائد ہونے والی لاگت کو بھی  اس میں شامل کیا گیا ہے۔

فوائد:

ایسے تمام افراد  جن کا تعلق  ایس ای  بی سیز  سے  ہے اور جو  او بی سیز کے لئے  موجودہ اسکیموں  اور ریزرویشن جیسے  فوائد حاصل نہیں کررہے ہیں، ان کے لئے  اس سے  تعلیمی اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔

نفاذ کی حکمت عملی اور نشانے:

کمیشن  کی  مدت میں اضافے  اور  ٹرم آف ریفرنس میں اضافے  کی  تفصیلات  صدر جمہوریہ ہند  کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد  صدر جمہوریہ کے  حکم پر گزٹ میں نوٹیفائی کیا جائے گا اور یہ اشاعت  عزت مآب صدر جمہوریہ  کی منظوری  کے بعد حکم کی شکل میں نوٹیفائی کیا جائے گا۔

 پس منظر:

یہ کمیشن  2 اکتوبر 2017 کو  صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد  آئین کی دفعہ – 340  کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ جی روہنی نے  11 اکتوبر 2017 سے کام کرنا شروع کیا تھا اور  اس وقت سے مرکز کے زیر انتظام  تمام  علاقوں ؍ ریاستوں  کے ساتھ   گفتگو کی ہے جنہوں نے  او بی سی میں ذیلی درجہ بندی  اور اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسز  کمیشن  نے بھی  کام کرنا شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-318



(Release ID: 1600153) Visitor Counter : 110