کابینہ
کابینہ نے ہند اور سویڈن کے درمیان قطبی(پولر) سائنس میں تعاون پر مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
08 JAN 2020 3:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،08؍جنوری:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان کی وزارت ارتھ سائنس(ایم او ایس ایس) اور سویڈن کی وزارت تعلیم اور ریسرچ کے درمیان پولر سائنس پر تعاون پر معاہدے کے مفاہمت نامے سے واقف کرایا۔ اس مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر سویڈین کی سلطنت کے شہنشاہ کے دورے کے دوران 2؍دسمبر 2019ء کو دستخط کئے گئے تھے۔
ہندوستان اور سویڈن دونوں ہی نے انٹارکٹک معاہدے اور ماحولیات پر انٹارکٹک معاہدے اور ماحولیات کے تحفظ پر انٹارکٹک معاہدے کے پروٹوکول کے سگنیٹری ہیں، کیونکہ سویڈن آٹھ ملکوں میں سے ایک آرکٹک کونسل کا رکن ہے، جبکہ ہندوستان کو آرکٹک کونسل میں مشاہدہ کا درجہ حاصل ہے۔ سویڈن دونوں قطبین میں یعنی آرکٹک اور انٹارکٹک میں کئی سائنسی پروگرام چلارہا ہے۔ اسی طرح ہندوستان بحراعظم سمیت دونوں قطبی علاقوں میں تحقیقی پروگرام چلارہا ہے۔
قطبی سائنس میں ہندوستان اور سویڈن کے درمیان اس معاہدے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی دستیاب مہارتوں کو مشترک کرنے میں مدد ملے گی۔
*************
(U: 110)
(Release ID: 1598846)
Visitor Counter : 182
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam