کابینہ

مرکزی کابینہ نےانسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے باہمی تعاون پر ہندوستان اور میانمار کے درمیان دستخظ کئے گئے ایک سمجھوتے کو منظوری دی

Posted On: 27 NOV 2019 11:18AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27؍نومبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نےانسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے ، اسمگلنگ کے شکار لوگوں کو چھڑانے، ان کی بازیابی اور بازآباد کاری، انہیں ان کے وطن واپس بھیجنے سے متعلق باہمی تعاون پر ہندوستان اور میانمار کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔

مفاہمت نامے کے مقاصد ہیں:

  • انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے، اسمگلنگ کے شکار لوگوں کو چھڑانے، ان کی بازیابی اور بازآباد کاری اور انہیں ان کے وطن واپس بھیجنے کے امور پر باہمی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے۔
  • انسانوں کی اسمگلنگ کے کاروبار کے شکار لوگوں کی مدد کرنا، ان کا تحفظ کرنا، انسانوں کی ہرطرح کی  اسمگلنگ کوروکنے کے لئے تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔
  • کسی بھی ملک میں انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے لوگوں اور منظم جرائم سنڈیکیٹ کی  تیزی سے تفتیش اور ان پر مقدمہ چلانے کو یقینی بناناہے۔
  • انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے تنظیموں اور موجودہ وزارتوں کے ساتھ حکمت عملی کے نفاذ اور سرحدی کنٹرول تعاون اور امیگریشن کو مستحکم کرنا ہے۔
  • انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ورکنگ گروپس اور ٹاسک فورس  کا قیام۔
  • ایک محفوظ اور خفیہ طریقوں سے انسانوں کی اسمگلنگ کرنےوالوں اور اسمگلنگ کے شکار لوگوں کے اعدادو شمار تیار کرنا اور انہیں ایک دوسرے کو دینا۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور میانمار کے مخصوص قرضہ اہم مقامات کے ذریعے ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنا ہے۔
  • دونوں ملکوں کی متعلقہ ایجنسیوں کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام۔
  • انسانوں کی اسمگلنگ کے شکار لوگوں کو چھڑانا، ان کی بازیابی کرنا، ان کی وطن واپسی کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تشکیل اور انہیں اپنائے جانا۔

پس منظر:

انسانوں کی اسمگلنگ سے قومی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منفی مضمرات سامنے آئے ہیں۔انسانوں کی اسمگلنگ کے پیچیدہ نوعیت  اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ اس سے نمٹنے کے لئے گھریلو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک کثیر جہتی حکمت عملی تیار کی جائے۔انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے لئے بین الاقوامی تعاون اور اشتراک لازمی ہے۔

سرحد وں کو کنٹرول کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کا استحکام اور ہندوستان اور میانمار کے درمیان مواصلات کے براہ راست چینلوں کا قیام انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے میں ایک مؤثر وسیلہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی سرحد پار اور علاقائی تعاون کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

********

 

م ن۔ح ا۔ن ع

5409U:



(Release ID: 1593888) Visitor Counter : 149