قانون اور انصاف کی وزارت

یوم آئین


وزیراعظم نے اپنے من کی بات نشریے میں ذکر کیا

قوم یوم آئین پر صبح گیارہ بجے آئین کی تمہید پڑھے گی

انصاف کے محکمے نے مختلف سرگرمیوں میں تال میل کرنے کیلئے مرکزی محکمے کے طور پر کام کیا

Posted On: 25 NOV 2019 5:09PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔25؍نومبر۔

 قانو ن ساز اسمبلی کی طرف سے بھارتی آئین کو منظور کیے جانے کی 70ویں سالگرہ منانے کیلئے ، یوم آئین پر  سال بھر جاری رہنے والی ملک گیر سرگرمیاں  شروع کی جارہی  ہیں جو 26نومبر 2019 سے شروع ہورہی ہیں۔ 26نومبر کو ہر سال یوم آئین کے طور پر منایا جاتا ہے (جسے سمودھان دیوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) ان سرگرمیوں کا مقصد  بھارتی آئین میں  بیان کی گئی اقدا ر اور اصولوں کے تئیں شہریوں کو بیدار کرنا ہے۔  نیز تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے کہ وہ بھارتی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔

سماج کے  مختلف طبقوں کے لوگ  یوم آئین کے موقع پر صبح گیارہ بجے آئین کی تمہید ، اجتماعی طور پر پڑھیں گے۔ ہر سال کی طرح ہر وزارت  / محکمہ / تنظیم اس موقع پر آئین کی تمہید اجتماعی طور پر  پڑھے گی۔ پورے ملک میں یوم آئین کے موقع پر  مذاکرات  ، مباحثے اور سمینار منعقد کیے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TR9I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W3S4.jpg

اس کامقصد ہمارے ملک کی شاندار اور مالامال مشترکہ ثقافت اور تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔ نیز اس کا مقصد  بھارتی آئین میں  بیان کیے گئے  بنیادی فرائض کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔  اپنے عظیم ملک کے شہریوں کے طور پر  ہم  اس گاندھیائی  خیال میں  پختہ یقین رکھتے ہیں ’’حقوق کا اصل وسیلہ فرض ہے۔ اگر ہم  سب اپنے فرائض انجام دیں  تو حقوق کو ہمیں  دور تک ڈھونڈنا نہیں پڑے گا‘‘اور   جیسا کہ  سردار پٹیل نے تھا ’’ہر بھارتی کو  یہ بھول جانا چاہئے کہ وہ ایک راجپوت ہے، ایک سکھ ہےیا ایک جاٹ ہے۔ اسے  لازمی طورپر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ایک بھارتی ہے اور اسے  اپنے ملک میں  ہر حق حاصل ہے لیکن  کچھ فرائض کے دائرے میں رہتے ہوئے ‘‘۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003562L.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T64C.jpg

یوم آئین پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں میں مرکز / ریاست کی  سبھی وزارتیں /محکمے، خود مختار ادارے / سرکاری شعبے کے ادارے ، مسلح فوجیں  اور  مرکزی  حکومت کی  تنظیمیں وغیرہ شامل ہوں گی۔ مزید یہ کہ اسے ایک عوامی تحریک بنانے کیلئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  24 نومبر 2019 کو  من کی بات کے ذریعے  پوری قوم سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔  صدر جمہوریہ ہند ، نائب صدر جمہوریہ ہند، وزیراعظم ، لوک سبھا کے اسپیکر ، قانون وانصاف کے وزیر، پارلیمنٹ کے سبھی ارکان ایک خصوصی تقریں میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام یوم آئین کے موقع پر  پارلیمنٹ کے مرکزی حال میں کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایک ڈیجیٹل فوٹو نمائش کا افتتاح کیا جائیگا  اور نوجوانوں کی  پارلیمنٹ کی اسکیم  پر ایک پورٹل بھی شروع کیاجائیگا۔ سالمیت  کی علامت کے طور پر بھار ت  کے شہریوں سے اپیل  ہے کہ  وہ  مہم کے دوران  اپنا تعاون دیں جو ایک حلف ہے جس پر  وزیراعظم نے  الیکٹرانک طریقے سے دستخط کیے  ہوئے ہیں اور جو وزیراعظم نے  عوام الناس کیلئے  پڑھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اس ۔ع ن

U-5383



(Release ID: 1593698) Visitor Counter : 178