کابینہ

کابینہ نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بھارت کی جانب سے دریائے فینی سے 1.82 کیوسک پانی کی دست برداری کو منظوری دی

Posted On: 06 NOV 2019 8:39PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 06 نومبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بھارت کے سبروم ٹاؤن تری پورہ کے پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیم کے لئے دریائے فینی سے بھارت کی جانب سے 1.82 کیوسک پانی کی دست بر داری کے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔

            فوائد:۔ تا حال، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے فینی کے پانی کی تقسیم سے متعلق کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ سبروم شہر کے لئے پینے کے پانی کی موجودہ فراہمی نا کافی ہے۔ اس علاقے میں موجود زمینی پانی میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ اس اسکیم پر عمل در آمد سے سبروم ٹاؤں کی سات ہزار سے زیادہ آبادی مستفید ہو سکے گی۔

۔۔۔۔۔۔

U.4969



(Release ID: 1590824) Visitor Counter : 64