کابینہ

مرکزی کابینہ نے بھارت اورکرغستان کے درمیان قانونی پیمائش اور وزن سے متعلق شعبے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی منظوری دی ہے

Posted On: 12 JUN 2019 8:08PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی13جون۔مرکزی  کابینہ کی میٹنگ  میں  ،جس  کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی ،  بھارت اور کرغستان کے درمیان قانونی پیمائش  اور وزن سے  متعلق شعبے میں  ایک مفاہمت  نامے  پر دستخط  کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔اس  مفاہمت  نامے پر 14-13  جون  2019  کو ایس سی او  کی کانفرنس   کے موقع پر  منظوری دی جائے گی۔

فوائد:

1۔       قانونی  پیمائش   اور وزن کے بارے میں  اطلاعات  اور دستاویزات  کا تبادلہ  ۔

2۔       قانونی  پیمائش  اور وزن سے  متعلق شعبے  سے کام رکھنے والے افسران  اور غیر افسران  کے لئے  تربیتی پروگرام کوفروغ دینا۔

3۔       قانونی  پیمائش اور وزن  سے متعلق  شعبے میں  باہمی تعاون  کے لئے افسران  ، ماہرین اور پیشہ ور افراد  کا تبادلہ ۔

4۔       باہمی  دلچسپی  کےشعبے  میں   ، جس  کی ضرورت  کو سمیناروں،ورکشاپوں  ،  میٹنگو ں اور معلوماتی پروگراموں  میں شرکت  ۔

5۔       پہلے سے پیک شدہ اشیا  کے لئے اور پہلے سے پیک شدہ اشیا  کی   نگرانی کے سلسلے  میں پیمائش  اور وزن کے  معاملات  کا قیام ۔

6۔       پہلےسے  پیک شدہ اشیا  سے متعلق  اصولوں /ضابطوں  کی صورتحال کا جائزہ ۔

7۔       مال تیار کرنے والوں  اور صارفین  کے  درمیان  معاملات کو باہمی طور پر نمٹانے کے سلسلے  میں  پیمائش  اور وزن سے متعلق   نگرانی  کے عمل کو   بروئے کار لانے  کے  تجربات  میں ساجھیداری ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-2411


(Release ID: 1574398) Visitor Counter : 156