وزارت اطلاعات ونشریات

‘‘یوگا کی مشق جدید ہندوستان کا منتر ہے’’: پرکاش جاوڈیکر


وزارت  اطلاعات و نشریات نے بین الاقوامی یوگادیوس کے موقع پر دیا جانے والا اعزاز بین الاقوامی یوگادیوس میڈیا سمان  تشکیل دیا

Posted On: 08 JUN 2019 2:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08  جون      وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ یوگا کی مشق اور اس کی تشہیر صحت مند زندگی، صحت مند طرز زندگی ، صحت اور امراض کی روک تھام کا باعث بنی ہے۔ یوگا ہندوستان کی جانب سے دنیا کو ایک تحفہ ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت جدید ہندوستان کا منتر بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے یوگا کو عالمی طور تسلیم کیا ہےاور اب تقریبا 200 ملکوں میں ہر سال 21 جون کو عالمی پیمانے پر اس کی مشق کی جاتی ہے۔

 

 

ہندوستان اور بیرون ممالک میں یوگا کی تشہیر میں میڈیا کی ذمہ داری اور مثبت رول کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے یوگا کے پیغام کو عام کرنے میں میڈیا کی خدمات کے اعزاز میں رواں سال سے پہلا بین الاقوامی یوگا دیوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس ) تشکیل دیا ہے۔ یہ اعزاز درج ذیل زمروں میں میڈیا گھرانوں کو دیے جائیں گے:

  • پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا  (ٹیلی ویژن اور ریڈیو) میں مصروف عمل میڈیا گھرانوں کو بین الاقوامی یوگا دیوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس ) دیا جائے گا۔
  • تین زمروں کے تحت 33اعزاز دیے جائیں گے ۔
  • اخباروں میں بہترین  میڈیا کوریج کے زمرے میں 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں 11 اعزاز دیے جائیں گے ۔
  • ٹیلی ویژن میں  بہترین  میڈیا کوریج کے زمرے میں 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں 11 اعزاز دیے جائیں گے۔
  • ریڈیو میں بہترین  میڈیا کوریج کے زمرے میں 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں 11 اعزاز دیے جائیں گے۔
  • یہ اعزاز خصوصی میڈل/تختی/ٹرافی اور توصیفی سند پر مشتمل ہوگا ۔
  • اے وائی ڈی ایم ایس کے کوریج کا دورانیہ 10 جون سے 25 جون 2019 کے درمیان ہوگا۔
  • یوگا کو مشتہر کرنے میں میڈیا کی خدمات کا جائزہ چھ ججوں کے ذریعہ لیا جائے گا۔
  • اعزاز ات کا اعلان ہونے کے بعد بین الاقوامی یوگا دیوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس)کی تقریب کا انعقاد موزوں تاریخ میں کیا جائے گا جسے بعد میں طے کیا جائے گا۔ اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد جولائی 2019 کیا جائے گا۔

وزیر موصوف سے بات چیت کے دوران جناب امیت کھرے، سکریٹری (اطلاعات و نشریات) اور اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 (م ن۔اگ ۔ رض۔  را(

U-2351

 



(Release ID: 1573996) Visitor Counter : 87