وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے مردِ آہن سردار پٹیل کو خراج عقیدت:مرکزی وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان 27 اکتوبر کو سردار پٹیل یادگاری خطبہ دیں گے


سردار پٹیل کے یومِ پیدائش31 اکتوبر کوآکاشوانی ان کے اعزاز میں منعقدہ یادگاری خطبہ ملک بھر میں نشر کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 1:37PM by PIB Delhi

آکاشوانی1955 سے ہندوستان کے پہلے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ اطلاعات و نشریات سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں سالانہ خطبۂ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا اہتمام کرتا آ رہا ہے۔ سردار پٹیل قومی یکجہتی کے معمار تھے اور انہیں محبت و احترام سے ‘‘بھارت کا مردِ آہن’’ بھی کہا جاتا ہے۔ اس خطبے کے انعقاد کا مقصد ان کی گراں قدر خدمات اور لازوال ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261026133944_6af0f5.jpg

 

معروف خطبوں کے اس سلسلے کی 67ویں تقریب 27 اکتوبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے نئی دہلی میں سنسد مارگ پر واقع آکاشوانی کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان خطاب کریں گے۔اس خطبے کی ریکارڈنگ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش31 اکتوبر کو رات 9 بج کر 30 منٹ پر آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر نشر کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261026134016_c2eb46.jpg

خطبات کے اس سلسلہ کاافتتاحی خطبہ بھارت رتن جناب سی راج گوپالاچاری نے دیا تھا۔ جو آزاد بھارت کے پہلے گورنر جنرل تھے۔ اس کے بعد سے متعدد نامور رہنماؤں، سائنس دانوں اور مؤرخین نے اس پلیٹ فارم سے خطاب کیا ہے۔ ان ممتاز شخصیات میں ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، جناب مرارجی دیسائی، ڈاکٹر کرن سنگھ، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، جسٹس (محترمہ) لیلا سیٹھ، جناب رام ناتھ کووند، جناب ارون جیٹلی، جناب اجیت ڈوبھال، ڈاکٹر ایس جے شنکر، جنرل بپن راوت اور ڈاکٹر ایس سومناتھ شامل ہیں۔ گزشتہ سال اس سلسلے کے 66ویں خطبے سے مرکزی وزیرِ محنت و روزگار جناب منسکھ مانڈویہ نے خطاب کیا تھا۔

 

یہ سالانہ تقریب مختلف موضوعات پر افکار، خیالات اور نقطۂ نظر کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔ اس کے ذریعے ہماری متنوع ثقافت اور ترقیاتی مسائل کے مختلف پہلوؤں کی وسعت اور گہرائی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ خطبات ہندوستان کو سمجھنے کے خواہش مند افراد کے لیے بیش بہا علمی و فکری سرمایہ بن چکے ہیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے اپنے علمی و فکری خدمات اورقربانیوں کے ذریعے اس سلسلے کو ایک منفرد اور قابلِ قدر ورثہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس تقریب میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے۔ آڈیٹوریم میں نشستوں کی دستیابی سے مشروط، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔

سردار پٹیل یادگاری خطبات کی سابقہ تقریبات

سردار پٹیل یادگاری خطبات کے اس ممتاز سلسلے کے گزشتہ خطبات ملاحظہ کریں، جن میں نامور رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے اظہارِ خیال کیا ہے۔ یہ خطبات پرساد بھارتی کے سرکاری یوٹیوب چینل کے آرکائیو میں دستیاب ہیں۔

 

خطبات دیکھنے کے لیے لنک:

https://youtube.com/playlist?list=PLqtVCj5iilH4WmBlnHhj3XiR_v0E7elJh&si=TxICk_ChZVu5V5Rj

***

 

ش ح۔ م ح۔ج ا

U-6689


(ریلیز آئی ڈی: 2328517) وزیٹر کاؤنٹر : 11