وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر پروین کمار کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 6:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں شاندار چھلانگ لگا کر اپنے طلائی تمغے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرنے اور کھیلوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر پروین کمار کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ پروین کمار ایشیائی پیرا گیمز میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور ان کی یہ غیر معمولی کامیابی ان کی مستقل مزاجی، کھیل میں غیر معمولی مہارت اور بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے پر پروین کو دلی مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’پروین کمار ایشیائی پیرا گیمز میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں!

شاندار چھلانگ لگا کر انہوں نے مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں اپنے طلائی تمغے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا اور کھیلوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ غیر معمولی کامیابی ان کی مستقل مزاجی، کھیل میں غیر معمولی مہارت اور بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے پر پروین کو دلی مبارک باد: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

 

 

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6424


(ریلیز آئی ڈی: 2326175) وزیٹر کاؤنٹر : 8