وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اِفّی(آئی ایف ایف آئی) 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ بڑھا کر 17 اکتوبر کر دی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 2:50PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول(اِفّی)2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے بڑھا کر 17 اکتوبر 2026 کر دیا ہے۔ گوا کے شہر پنجی میں 20 سے 28 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والے اس فلم فیسٹیول کی کوریج کرنے کے خواہش مند میڈیا کے افراد پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے سرکاری ایکریڈیٹیشن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
اہل میڈیا کے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نظرثانی شدہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں اور ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
رجسٹریشن کےلئے یہ لنک ہے https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx
مزید معلومات کے لیے درخواست دہندگان اس پتے پر رابطہ کر سکتے ہیں: iffi.mediadesk@pib.gov.in
اِفّی (آئی ایف ا یف آئی) کے بارے میں
1952 میں شروع ہونے والا ہندوستان کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (اِفّی) جنوبی ایشیا میں سنیما کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا جشن ہے۔ قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن(این ایف ڈی سی)، حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت اور ریاستی حکومت گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا(ای ایس جی) کے مشترکہ اہتمام میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول دنیا بھر کے فلم سازوں، نامور شخصیات اور ابھرتے ہوئے فن کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ بین الاقوامی مقابلوں، ثقافتی پروگراموں، ماسٹر کلاسز اور خراجِ عقیدت کی تقریبات کے ذریعے یہ فیسٹیول گوا کے دلکش ماحول میں متنوع کہانیوں، زبانوں اور فلمی روایات کا جشن مناتا ہے۔ 57ویں اِفّی 2026 (آئی ایف ا یف آئی) کے بارے میں مزید معلومات اور تازہ ترین تفصیلات کے لیے اس لنک پر جائیں https://www.iffigoa.org/

*****
) ش ح – م م ع - ف ر )
U.No. 6148
(ریلیز آئی ڈی: 2323878)
وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada