وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی جاپان کے آنجہانی سابق وزیراعظم شنزو آبے کی اہلیہ محترمہ آکی آبے سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 6:51PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں جاپان کے آنجہانی سابق وزیراعظم شنزو آبے کی اہلیہ محترمہ آکی آبے سے ملاقات کی اور بھارت کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات کو بے حد سراہا۔

وزیراعظم نے شنزو آبے کو ایک قریبی دوست اور دور اندیش رہنما کے طور پر یاد کیا جنہوں نےبھارت اور جاپان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رودراکش کنونشن سینٹر میںآبے میموریل کوریڈور کا افتتاح،بھارت اور جاپان کی دوستی کے لیے شنزو آبے کی لازوال خدمات کا ایک بہترین خراج عقیدت ہے۔

:ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا

’’جاپان کے آنجہانی سابق وزیراعظم شنزو آبے کی اہلیہ محترمہ آکی آبے سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں بھارت کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہوں۔

آبے ایک قریبی دوست اور دور اندیش رہنما تھے جنہوں نےبھارت اور جاپان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز وارانسی کے رودراکش کنونشن سینٹر میں آبے میموریل کوریڈور کا افتتاح،بھارت اور جاپان کی دوستی کے لیے ان کی لازوال خدمات کا ایک بہترین خراج عقیدت ہے۔‘‘

 

 

***

(ش ح۔اص)

UR No 4861


(ریلیز آئی ڈی: 2321058) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , Assamese , Gujarati , Telugu , Kannada