دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی-جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا


نیا شیڈول پچھلی اسکیم کے مقابلے میں قابل اجازت کاموں کے دائرہ کار کو 41 فیصد تک وسعت دیتا ہے

آبی تحفظ کے تحت 128 کام ، بنیادی دیہی بنیادی ڈھانچے کے تحت 111 ، روزی روٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے تحت 98 اور آفات کی تیاری کے تحت 38 کام ا نجام دیئے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 8:29AM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت نے وِکسِت بھارت – روزگار اور اجیِوِیکا مشن (گرامین) [وی-جی رام جی] ایکٹ، 2025 کے تحت قابلِ اجازت کاموں کے شیڈول کو نوٹیفائی کر دیا ہے، جس میں دیہی کاموں کے نئے فریم ورک کے تحت 375 قابلِ اجازت کام شامل کیے گئے ہیں۔

نیا شیڈول سابقہ فریم ورک کے تحت شامل 266 کاموں کے مقابلے میں 41 فیصد توسیع کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کاموں کو چار موضوعاتی ستونوں — آبی تحفظ، بنیادی دیہی بنیادی ڈھانچہ، روزگار سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور شدید موسمی واقعات و آفات سے نمٹنے کی تیاری کے لیے خصوصی کام  کے تحت ازسرنو منظم کیا گیا ہے۔

نئے فریم ورک کا مقصد صرف اثاثوں کی مختلف اقسام کی روایتی فہرست تک محدود رہنے کی بجائے اجرت والے روزگار کو پائیدار دیہی اثاثوں کی تخلیق اور قابلِ پیمائش ترقیاتی نتائج کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ ہر کام وکست گرام پنچایت پلان کے تحت  زمینی سطح سے شروع ہونے والے غیرمرکزی منصوبہ بندی کے عمل کے ذریعے وضع کیا جائے گا، جسے گرام سبھا کی منظوری حاصل ہوگی، اور اس کی پیش رفت پروکست بھارت نیشنل رورل انفراسٹرکچر اسٹیک کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔

آبی تحفظ کے لئے سب سے زیادہ حصہ، 128 کام

آبی تحفظ کے ستون میں 128 کام شامل ہیں، جو چاروں زمروں میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان میں چیک ڈیم، گلی پلگ، زیرِ زمین بند، ری چارج شافٹ، انجیکشن کنویں، دریاؤں، ندی نالوں اور نالوں کی بحالی، زیرِ آب زمین کی بازیابی اور کھیتوں تک پانی کی تقسیم کرنے والی نالیوں کی مرمت و بحالی شامل ہیں۔

شیڈول میں ڈرِپ آبپاشی، اسپرنکلر نظام، چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے کے نظام اور ٹانکا بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کے تحفظ اور آبپاشی کے لیے برف کے اسٹوپا اور مصنوعی گلیشیئرز جیسے نئے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اہم دیہی بنیادی ڈھانچے کے لیے 111 کام

اہم دیہی بنیادی ڈھانچے کے ستون میں 111 کام شامل ہیں، جن کا مقصد دیہی علاقوں میں ضروری شہری اور اجتماعی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ان میں شمسی اسٹریٹ لائٹنگ، کچرے سے دولت پیدا کرنے والے ری سائیکلنگ پلانٹ، گرے واٹر ٹریٹمنٹ یونٹ، کچرے کی علیحدگی کے شیڈ، دیہی کتب خانے، ویٹرنری اور دیہی صحت مراکز، کامن سروس سینٹرز، کثیر مقصدی یوتھ سینٹرز، اجتماعی سہولیات اور سرکاری اسکولوں میں اضافی کلاس رومز اور لیبارٹریز شامل ہیں۔

اس فریم ورک میں جل جیون مشن کے تحت پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ دیہی پارکوں، پیدل راستوں اور گاؤں کی سطح کی دیگر سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

دیہی روزگار اور ویلیو چینز کو مضبوط بنانے کے لیے 98 کام

نئے فریم ورک میں روزگار سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر نمایاں طور پر زیادہ توجہ دی گئی ہے، جس کے تحت 98 قابل اجازت کام شامل ہیں۔

اس زمرے میں زرعی پیداوار کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے بنیادی ڈھانچہ، صفائی ستھرائی، درجہ بندی اور پیکیجنگ یونٹ، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات، آٹا کی چھوٹی ملیں، مارکیٹ یارڈ، ڈیری بنیادی ڈھانچہ، مشروم کی کاشت کے شیڈ، ریشم کی پیداوار کے شیڈ، پولی ہاؤسز اور آبی زراعت سے متعلق ڈھانچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) اور ان کی فیڈریشنز کے لیے بھی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ جی ورک شیڈ، ایس ایچ ای مارٹس اور فیڈریشن کی عمارتیں، نیز تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کے مراکز شامل ہیں۔ نئے فریم ورک کے تحت روزگار سے متعلق کاموں کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ کر کل قابلِ اجازت کاموں کا 26 فیصد ہوگیا ہے، جبکہ سابقہ فریم ورک میں یہ حصہ صرف 1.1 فیصد تھا۔

آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موسمیاتی لچک کے لیے 38 کام

پہلی بار دیہی کاموں کے فریم ورک میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور شدید موسمی واقعات کے لیے ایک علیحدہ زمرہ شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت 38 کام رکھے گئے ہیں۔

ان میں سیلاب سے بچاؤ کےلئے پناہ گاہیں، حفاظتی دیواریں، پشتوں کو مضبوط بنانا، سیلاب سے تحفظ کے کام، آفات کے بعد دیہی سڑکوں اور اجتماعی اثاثوں کی بحالی، اور جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے اقدامات، جیسے فائر لائنز اور ایندھن کے بفر زون شامل ہیں۔

اس زمرے کا مقصد دیہی برادریوں اور اثاثوں کو سیلاب، طوفان، آندھی، خشک سالی، لینڈ سلائیڈنگ، جنگلات کی آگ اور دیگر شدید موسمی واقعات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنانا ہے۔

کسانوں، کمزور گھرانوں، خواتین اور دیہی نوجوانوں پر خاص توجہ

شیڈول میں زراعت، کمزور گھرانوں، خواتین اور دیہی نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

مجموعی طور پر 181 کام زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق ہیں، جن میں 52 انفرادی مستفیدین کے لیے کام شامل ہیں۔ ان میں پانی، زمین، شجرکاری، مویشی اور دیگر پیداواری اثاثوں سے متعلق کام شامل ہیں، جو براہِ راست کسانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

107 کام انتودیہ اور کمزور کنبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن میں 68 انفرادی مستفیدین کے لیے کام شامل ہیں۔ ان میں رہائش، صفائی ستھرائی، توانائی، آبپاشی، شجرکاری، مویشیوں کے لیے شیڈ اورگھروکنبے کی سطح کے دیگر اثاثے شامل ہیں۔

اس فریم ورک میں ناری شکتی سے متعلق 36 اور یووا شکتی سے متعلق 36 کام بھی شامل ہیں، جن کے تحت خواتین کے اجتماعی گروپوں، خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) اور فیڈریشنز، یوتھ سینٹرز، ہنرمندی کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق دیہی بنیادی ڈھانچہ

نئے شیڈول میں دیویانگ جن افراد کے لیے رسائی کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے واضح دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں سرکاری عمارتوں میں سیڑھیوں اور ریمپ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں ہنگامی انخلا اور امدادی پناہ گاہیں، قابل تجدید توانائی کا بنیادی ڈھانچہ اور سرکلر اکانومی سے متعلق اقدامات، جیسے کچرے کو دولت میں تبدیل کرنے والے ری سائیکلنگ نظام اور گرے واٹر ٹریٹمنٹ بھی شامل کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006083048_207adb.png

وکست گرام پنچایت پلانز کے ذریعے کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی

وی بی- جی رام جی کے تحت کاموں کی منصوبہ بندی مقامی ضروریات کی بنیاد پر وکست گرام پنچایت پلانز کے ذریعے کی جائے گی اور گرام سبھا سے ان کی منظوری لی جائے گی۔ وِکسِت بھارت نیشنل رورل انفراسٹرکچر اسٹیک کے ذریعے ڈیجیٹل نگرانی کا نظام مرکزی، ریاستی اور مقامی اسکیموں کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کاموں کی تکرار سے بچنے میں بھی مدد دے گا۔

اس طرح نیا شیڈول روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو آبی تحفظ، پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچے، روزگار کے ذرائع کی تخلیق، موسمیاتی لچک اور جامع ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو وِکسِت بھارت @2047 کے وژن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

******

ش ح۔ م م ع۔رض

4675U-No.

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319462) وزیٹر کاؤنٹر : 10