وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

این پی سی آئی انٹرنیشنل اور ازبکستان کے این آئی پی سی کے درمیان شراکت داری، یو زیڈ کیو آر کے ذریعے پورے ازبکستان میں یو پی آئی ادائیگیوں کو ممکن بنائے گی


ہندوستانی سیاح، کاروباری مسافر اور طلباء ازبکستان کے قومی باہمی مطابقت رکھنے والے کیو آر کوڈ، یو زیڈ کیو آر کو اسکین کرکے تاجروں کو فوری ادائیگیاں کرسکیں گے

 این پی آئی ایل اور ازبکستان کے قومی ادائیگی نظام کے درمیان یہ شراکت داری یو پی آئی کے بین الاقوامی دائرۂ کار کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 4:14PM by PIB Delhi

نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی بین الاقوامی شاخ، این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) نے 30 اگست ، 2026  ء کو ازبکستان کے قومی ادائیگی نظام  ہُمو  ( ایچ یو ایم یو ) کے آپریٹر، نیشنل انٹربینک پروسیسنگ سینٹر جے ایس سی (این آئی پی سی) کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ہندوستانی مسافر اپنی مانوس یو پی آئی سے منسلک ایپلی کیشنز کے ذریعے ازبکستان کے قومی باہمی مطابقت رکھنے والے  ( انٹر آپریبل ) کیو آر کوڈ، یو زیڈ کیو آر کو اسکین کرکے پورے ملک میں تاجروں کو فوری ادائیگیاں کرسکیں گے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم کے ازبکستان کے دو فریقی دورے کے دوران یہ اعلان کیا گیا۔ اس معاہدے پر عمل درآمد مالیاتی نگران اداروں، بشمول ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور سنٹرل بینک آف ازبکستان (سی بی یو) کی باضابطہ منظوری کے بعد عمل میں آیا ہے۔ ان اداروں نے ہُمو  ( ایچ یو ایم یو ) کو سرحد پار تاجروں سے ادائیگی قبول کرنے کے لیے این آئی پی ایل کا مجاز شراکت دار مقرر کیا ہے۔

معاہدے کی اہم جھلکیاں

  1. یونیورسل مرچینٹ ایکسپٹنس: سی بی یو کے مقرر کردہ متحدہ قومی کیو آر انفراسٹرکچر (یو زیڈ کیو آر) کے ساتھ انضمام کے ذریعے یو پی آئی صارفین کو ازبکستان میں خردہ، مہمان نوازی اور خدمات فراہم کرنے والے تاجروں کے ہاں تقریباً ہر جگہ ادائیگی کی سہولت حاصل ہوگی۔
  2. سفر کا بلارکاوٹ تجربہ: ہندوستانی سیاح، کاروباری مسافر اور طلبہ اپنے ہندوستانی بینک کھاتوں سے براہِ راست فرد سے تاجر (پی ٹو ایم) ادائیگیاں کرسکیں گے، جس سے غیر ملکی زرِ مبادلہ پر اضافی فیس کی دشواری ختم ہوگی اور بین الاقوامی کارڈز یا نقد رقم پر انحصار کم ہوگا۔
  3. دو طرفہ تعلقات کا استحکام: یہ اقدام ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھاتا ہے اور دونوں ممالک کے وسیع تر تزویراتی اور اقتصادی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

یو پی آئی دس ممالک میں قبول کیا جاتا ہے

سنگاپور، متحدہ عرب امارات، فرانس، ماریشس، نیپال، بھوٹان، قطر، سری لنکا، کمبوڈیا اور یونان میں یو پی آئی قبول کیا جاتا ہے، جس سے ہندوستانی مسافروں کو بیرونِ ملک یو پی آئی کے ذریعے آسان اور بلارکاوٹ ادائیگیاں کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

 

........................................................................................................

) ش ح –م م  -  ع ا )

U.No. 2815


(ریلیز آئی ڈی: 2305070) وزیٹر کاؤنٹر : 7