وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اشاعتی ڈویژن نے کتابی اشاعت کے ایوارڈز 2026 میں ایف آئی پی ایکسی لینس کے7 اعزازات حاصل کیے


ایف آئی پی ایوارڈز 2026 میں‘بھارت 2026’ نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ‘دھرتی کی صحت’ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 1:59PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اشاعتی ڈویژن نے بہترین اشاعتی کارکردگی پر فیڈریشن آف انڈین پبلشرز (ایف آئی پی) کے کتابی اشاعت میں بہترین معیارکے ایوارڈز 2026 میں سات اعزازات حاصل کیے ہیں۔ ڈویژن کے ہندی، انگریزی اور اردو میں شائع ہونے والے جرائد، کتابوں اور حوالہ جاتی مطبوعات کو مختلف زمروں میں ان کی عمدہ اشاعتی معیار کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اشاعتی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر دھیرج کاکاڈیا نے ایوارڈ حاصل کرنے والی کتابوں اور جرائد کے مدیران کو اعزاز سے نوازا اور اس حصولیابی سے وابستہ تمام افسران اور اہلکاران کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260825140114_3a6187.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر دھیرج کاکاڈیا نے کہا، ‘‘اشاعتی ڈویژن کی جانب سے حاصل کیے گئے سات اعزازات اس کے افسران اور اہلکاران کی اجتماعی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ یہ اعزازات ہمیں اعلیٰ معیار، مستند اور مفید مواد کی اشاعت کے لیے مزید حوصلہ دیتے ہیں۔ اشاعتی ڈویژن ہندی، انگریزی اور اردو میں ایسی معیاری کتابیں اور جرائد قارئین تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، جن میں علم، ادب، ثقافت اور قومی ترقی سے متعلق اہم خیالات اور نقطۂ نظر پیش کیے جاتے ہیں۔’’

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کی جانب سے شائع کی جانے والی کتابیں اور جرائد قومی ترقی، علم و سائنس، ادب، ثقافت، فنون اور عصری مسائل سے متعلق متنوع اور بیش قیمتی  مواد قارئین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان سات اعزازات میں چار دوسری اور تین تیسری پوزیشن کے اعزازات شامل ہیں۔ یہ کامیابی اشاعتی ڈویژن کی اشاعتی معیار، اداریاتی عمدگی اور مواد کے تنوع میں مسلسل بہترین کارکردگی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی اشاعتیں

  • ‘بھارت 2026’ (ہندی) نے حوالہ جاتی کتابوں – ہندی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
  • ‘ونگز ٹو آور ہوپس  -جلد2’ نے عمومی اور تجارتی کتابوں – انگریزی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
  • ‘یوجنا – جولائی 2026’ (ہندی)، جس کا موضوع ‘وکست بھارت @2047’ تھا، نے جرائد اور ہاؤس میگزینز – ہندی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
  • ‘کُروکشیتر – دیہی ترقی کی ماہنامہ اشاعت’، جو 1952 سے شائع ہو رہا ہے، نے جرائد اور ہاؤس میگزینز – انگریزی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اشاعتیں

  • ‘دھرتی کی صحت’ نے بچوں کی کتابیں(عمومی دلچسپی) (0 سے 10 سال کی عمر کے لیے) – ہندی زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
  • ‘رنگولی روپ سُر لے کی’ نے فنون اور کافی ٹیبل بک – ہندی زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
  • ‘آج کل اردو’ – جولائی 2026 نے جرائد اور ہاؤس میگزینز، بھارتی زبانیں (اردو) زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ اعزازات معتبر، معلوماتی اور ثقافتی اعتبار سے بامعنی مواد کی اشاعت اور ترسیل میں اشاعتی ڈویژن کے کردار کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ یہ اعتراف ڈویژن کو اس بات کی ترغیب دے گا کہ وہ مستند اور عوامی مفاد پر مبنی مواد کے ساتھ اعلیٰ معیار کی کتابیں، جرائد اور حوالہ جاتی مطبوعات مسلسل قارئین تک پہنچاتا رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image002_20260825140132_77055c.jpg

‘بھارت 2026’ (ہندی) نے حوالہ جاتی کتابوں – ہندی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image003_20260825140142_2a83f2.jpg

‘ونگز ٹو آور ہوپس – جلد دوم’نے عمومی اور تجارتی کتابوں – انگریزی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image004_20260825140151_9ad663.jpg

‘یوجنا ہندی – جولائی 2026’، جس کا موضوع ‘وکست بھارت @2047’ تھا، نے جرائد اور ہاؤس میگزینز – ہندی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image005_20260825140201_17bc19.jpg

‘کُروکشیتر – 1952 سے شائع ہونے والا دیہی ترقی کا ماہنامہ’ نے جرائد اور ہاؤس میگزینز – انگریزی زمرے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image006_20260825140211_c5a373.jpg

‘دھرتی کی صحت’ نے بچوں کی کتابیں(عمومی دلچسپی) (0 سے 10 سال کی عمر تک) – ہندی زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image007_20260825140220_64cc51.jpg

‘رنگولی روپ سُر لے کی’نے فنون اور کافی ٹیبل بک – ہندی زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image008_20260825140230_972746.jpg

‘آج کل اردو – جولائی 2026’ نے جرائد اور ہاؤس میگزینز، بھارتی زبانیں(اردو) زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فیڈریشن آف انڈین پبلشرز (ایف آئی پی) کے بارے میں

فیڈریشن آف انڈین پبلشرز انگریزی، ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں کے ناشرین کی نمائندہ تنظیم ہے، جس کے ارکان پورے بھارت سے وابستہ ہیں اور یہ ملک کی 80 فیصد سے زائد اشاعتی صنعت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ملک کے تمام معروف ناشرین اس کے براہِ راست رکن ہیں، جبکہ دیگر ناشرین مختلف مقامی ایسوسی ایشن کے ذریعے اس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

******

ش ح۔م ش۔اش ق

U. No. 2561


(ریلیز آئی ڈی: 2303095) وزیٹر کاؤنٹر : 12