وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ درو پدی مرمو یوم اساتذہ    2026 کے موقع پر اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پولی ٹیکنکس کے  21 اساتذہ/فیکلٹی ارکان کو قومی ایوارڈز سے نوازیں گی

प्रविष्टि तिथि: 24 AUG 2026 3:49PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ درو پدی مرمو  5 ستمبر  ، 2026 ء کو نئی دلّی کے وگیان بھون میں اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایچ ای آئیز )  اور پولی ٹیکنکس کے 21 اساتذہ/فیکلٹی ارکان کو قومی اساتذہ ایوارڈز ( این اے ٹی )   سے نوازیں گی۔

اس سال مرکزی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے  12 اساتذہ/فیکلٹی ارکان کو ،  ریاستی یونیورسٹیوں سے پانچ، جن میں تین سرکاری اور دو نجی کالج شامل ہیں اور پولی ٹیکنکس سے چار، جن میں دو سرکاری اور دو نجی پولی ٹیکنکس شامل ہیں،   ان ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

این اے ٹی    ، 2026  کے لیے نامزدگیاں راشٹریہ پرسکار پورٹل  - www.awards.gov.in کے ذریعے آن لائن طلب کی گئی تھیں، جس میں  جَن بھاگیداری کے تحت خود، ادارہ جاتی اور ساتھی اساتذہ کی نامزدگی کی سہولت بھی شامل تھی۔ نامزدگیاں  26 مئی سے 20 جولائی  ، 2026 ء تک طلب کی گئی تھیں۔

یہ ایوارڈ مثالی اساتذہ/فیکلٹی ارکان کو دیا جاتا ہے اور انتخاب ، ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جسے درس و تدریس   کی مؤثریت، رسائی کی سرگرمیوں، تحقیق اور اختراع، اور اسپانسر شدہ تحقیق/فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں/مشاورتی تدریس سمیت متعدد پیمانوں کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

انتخاب کا طریقہ کار دو مراحل پر مشتمل ہے:

(i) ابتدائی شارٹ لسٹنگ کے لیے پریلمینری سرچ-کم-اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے نامزد افراد کی جانچ اور

(ii) شارٹ لسٹ کیے گئے نامزد افراد میں سے جیوری کی کمیٹی کے ذریعے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا انتخاب۔

سال 2023 ء  میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ قومی اساتذہ ایوارڈز کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایچ ای آئیز )  اور پولی ٹیکنکس کے لیے ایوارڈز کی دو کیٹیگریز قائم کی جائیں۔ اس سے قبل  ، صرف اسکول کے اساتذہ کو یہ ایوارڈ دیے جاتے تھے۔ قومی تعلیمی پالیسی   ، 2020 کے ویژن کے مطابق ایوارڈز کا دائرہ وسیع کیا گیا، جس میں یہ تصور پیش کیا گیا تھا کہ تعلیمی نظام میں بہترین کارکردگی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے انعامات اور اعزازات جیسی ترغیبات دی جانی چاہئیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست منسلک ہے۔

قومی اساتذہ ایوارڈز -  2026 ء  -  محکمہ اعلیٰ تعلیم

 

نمبرشمار

نام

ادارہ

شعبہ

جنس

1.

پروفیسر اولوکیتا اگروال

آئی آئی ٹی روڑکی، اتراکھنڈ

سسٹین ایبل آرکیٹکچر اینڈ  بلٹ انوائرنمنٹ

خاتون

2.

پروفیسر کیرتی چندر ساہو

آئی آئی ٹی حیدرآباد، تلنگانہ

کیمیکل انجینئرنگ

مرد

3.

پروفیسر ونے چمولا

بی آئی ٹی ایس  پیلانی، راجستھان

الیکٹریکلز اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ

مرد

4.

ڈاکٹر سری کانت گولا پوڈی

آئی آئی ٹی  بھوبنیشور، اڈیشہ

میٹا لرجی اینڈ  مٹیریلز سائنس

مرد

5.

ڈاکٹر مِتھُن رادھا کرشنا

آئی آئی ٹی گاندھی نگر، گجرات

کیمیکل انجینئرنگ

مرد

6.

پروفیسر سورو دتہ

آئی آئی ایس ای آر  بھوپال، مدھیہ پردیش

پلانٹ سائنسز

مرد

7.

پروفیسر وکرم وشال

آئی آئی ٹی بمبئی، مہاراشٹر

ارتھ سائنسز

مرد

8.

پروفیسر سروَیّہ جے راج سنگھ اندرجیت سنگھ

نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی، گاندھی نگر، گجرات

فارینسک فارمیسی اور فوڈ فارینسک

مرد

9.

پروفیسر  شنکر پرساد رتھ

آئی آئی ٹی کانپور، اتر پردیش

کیمیکل سائنسز

مرد

10.

ڈاکٹر منیشا نگم

ہیم وتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی

سری نگر، اتراکھنڈ

بایو کیمسٹری

خاتون

11.

ڈاکٹر امر موہن راؤ ٹکسانڈے

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج  ( جے این ایم سی )   وردھا، مہاراشٹر

 میڈیسن – پیڈیاٹرکس

مرد

12.

ڈاکٹر ارون بابو

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  ( ایمس ) ، منگلا گری، آندھرا پردیش

میڈیسن – پیڈیاٹرکس

مرد

13.

ڈاکٹر  پُکھرامبم لیلا بتی دیوی

رقص اور موسیقی کا شعبہ،  منی پور یونیورسٹی، امپھال، منی پور

منی پوری ڈانس

خاتون

14.

پروفیسر ڈاکٹر آشوتوش موہن

انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز،  بنارس ہندو یونیورسٹی  ( بی ایچ یو )  ،  وارانسی

مینجمنٹ

مرد

15.

پروفیسر انکورن دتہ

گواہاٹی یونیورسٹی،  گواہاٹی، آسام

ماس کمیونیکیشن

مرد

16.

محترمہ شیوانی وی

کرناٹک سنسکرت یونیورسٹی، بنگلور

سنسکرت

خاتون

17.

پروفیسر راجیو چودھری

پنڈت  روی شنکر شکلا یونیورسٹی، رائے پور، چھتیس گڑھ

فزیکل ایجو کیشن ، یوگا  ایجو کیشن

مرد

18.

ڈاکٹر وشو ناتھ ایچ ایس

ایم ای آئی   پولی ٹیکنیک،  بنگلورو، کرناٹک

سول انجینئرنگ

مرد

19.

ڈاکٹر ششی کلا ایس

پی ایس جی پولی ٹیکنیک کالج،  کوئمبٹور، تمل ناڈو

الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ

خاتون

20.

ڈاکٹر  کَنّن  راتھی نم

شکتی پولی ٹیکنک کالج (گورنمنٹ ایڈیڈ) ایروڈ، تمل ناڈو

طبیعیات / فزکس

مرد

21.

ڈاکٹر سندیپن پرہلاد نروٹے

گورنمنٹ پولی ٹیکنیک،  سولاپور، مہاراشٹر

الیکٹرانکس انجینئرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن

مرد

 

...............................................

) ش ح – م م-  ع ا )

U.No. 2522


(रिलीज़ आईडी: 2302774) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Bengali , Bengali-TR , English , Marathi , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam