مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بارہویں برکس مواصلاتی وزراکے اجلاس کا انعقاد21 ؍اگست 2026 کو
ٹیلی مواصلات کے مرکزی وزیرجناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا 12ویں برکس مواصلاتی وزرا کی میٹنگ صدارت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
20 AUG 2026 12:43PM by PIB Delhi
ہندوستان اپنی برکس صدارت کے تحت 21 اگست 2026 کو 12ویں برکس مواصلاتی وزرا کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس اجلاس میں برکس کے رکن ممالک کے مواصلاتی وزرا اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے اور اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی)، ڈیجیٹل تبدیلی، اختراع اور مضبوط و لچک دار ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر غور و خوض کریں گے۔
حکومت ہند کے مرکزی وزیربرائےٹیلی مواصلات جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا 12ویں برکس مواصلاتی وزرا کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یہ اجلاس ہندوستان کی مجموعی برکس صدارت کے موضوع ’ لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘اور آئی سی ٹی ٹریک کے موضوع ’ لچک دار مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی‘کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ترجیحات جامع، محفوظ اور پائیدار ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے اور برکس ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کےہندوستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔
بارہویں برکس مواصلاتی وزرا کا اجلاس رکن ممالک کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، مستقبل کے نیٹ ورکس، سائبر سیکورٹی، صلاحیت سازی اور جامع ڈیجیٹل رابطے کے حوالے سے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اجلاس میں برکس ممالک اور وسیع تر عالمی جنوب میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں معاونت کے لیے عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
برکس کی صدارت کے دوران ہندوستان نے مضبوط اور لچک دار ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، مستقبل کے نیٹ ورکس، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی)، اختراع اور صلاحیت سازی پر مرکوز اقدامات کے ذریعے اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا ہے۔ محکمہ ٹیلی مواصلات آئی سی ٹی کے شعبے میں تعاون کے لیے برکس ورکنگ گروپ کے تحت ہونے والی بات چیت کی بھی قیادت کر رہا ہے، جس میں مجوزہ برکس صلاحیت سازی مراکز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مزید بہترتعاون بھی شامل ہے۔
یہ اجلاس 2025 میں برازیل کی برکس صدارت کے تحت منعقد ہونے والے 11ویں برکس مواصلاتی وزرا کے اجلاس کے نتائج اور اس میں تعاون کے لیے نشان زد کیے گئے شعبوں کو بھی آگے بڑھائے گا۔ گزشتہ اجلاس میں آئی سی ٹی، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے اور عالمی ڈیجیٹل حکمرانی کے شعبوں میں برکس کے رکن ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا تھا۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا میڈیا کوبریفنگ بھی دیں گے، جس میں 12ویں برکس مواصلاتی وزرا کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت اور اہم نتائج کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر مزید ڈیجیٹل برکس فورم ایکسپو کا بھی دورہ کریں گے، جہاں برکس کے نظام سے متعلق ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، اختراعات اور حل پیش کیے جائیں گے۔ یہ ایکسپو ہندوستان کی تکنیکی صلاحیتوں کونمایاں کرنے اور شریک ممالک و متعلقہ فریقوں کے درمیان مزید باہمی رابطے اور معلومات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔
بارہویں برکس مواصلاتی وزرا کا اجلاس ہندوستان کی برکس صدارت میں ایک اور اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ڈیجیٹل شعبے میں مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی سی ٹی کے شعبے میں مزید تعاون کے ذریعے برکس ممالک ایک زیادہ مضبوط، جامع، محفوظ اور پائیدار ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
**** *****
UR-2360
(ش ح۔ م ع ن ۔ م ش)
(रिलीज़ आईडी: 2301472)
आगंतुक पटल : 8