الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی کی خصوصی مہم کے تحت اسکولی بچوں کے آدھار میں 2 کروڑ سے زائد لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹس مکمل، ملک بھر کے تقریباً 1.6 لاکھ اسکول اس مہم میں شامل
اس مہم کے تحت 5 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2026 تک مفت ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 2:36PM by PIB Delhi
منفرد شناخت سے متعلق بھارتی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ (ایم بی یو) کے لیے ملک گیر خصوصی مہم میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔ اس مہم کے تحت ملک بھر کے اسکولی بچوں کے آدھار میں 2 کروڑ سے زائد لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹس مکمل کیے جا چکے ہیں۔
یہ مہم یو آئی ڈی اے آئی اور یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن پلس (یو ڈی آئی ایس ای پلس) کے درمیان تکنیکی انضمام کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جس کی مدد سے اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کی لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کی صورتحال کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ستمبر 2025 میں شروع کی گئی اس خصوصی مہم کے تحت اب تک 1.56 لاکھ سے زائد اسکولوں کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔ اس کے ذریعے اسکولی بچوں کو اسکول کی سطح پر خصوصی کیمپوں اور یو آئی ڈی اے آئی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمۂ تعلیم کی مشترکہ کوششوں سے آسانی کے ساتھ اپنے آدھار کی بایومیٹرک اپ ڈیٹ مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کی سہولت براہِ راست بچوں کے اسکولوں تک پہنچ گئی ہے، جس سے کروڑوں طلبہ کے لیے یہ عمل مزید آسان اور سہل ہو گیا ہے۔
پانچ سال سے کم عمر بچوں کے آدھار اندراج کے وقت ان کی آبادیاتی معلومات اور تصویر درج کی جاتی ہے، جبکہ اس عمر میں انگلیوں کے نشانات اور آنکھ کی پتلی کے بایومیٹرکس درج نہیں کیے جاتے، کیونکہ اس عمر میں یہ بایومیٹرک خصوصیات ابھی نشوونما کے مرحلے میں ہوتی ہیں۔ لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ بچے کے آدھار میں بایومیٹرک معلومات تازہ ترین رہیں۔
بچے کی عمر 5 سال اور پھر 15 سال ہونے پر لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کرانا ضروری ہے۔ بروقت بایومیٹرک اپ ڈیٹ کرانے سے اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے مراحل میں آگے بڑھتے ہوئے آدھار کی تصدیق کا عمل زیادہ آسان رہتا ہے۔ اس کے علاوہ، ان مختلف خدمات اور سہولتوں سے فائدہ حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے جہاں آدھار کے ذریعے تصدیق ضروری ہو سکتی ہے۔
بچوں کے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ بروقت مکمل کرانے کی حوصلہ افزائی اور اس سہولت کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے یو آئی ڈی اے آئی نے یکم اکتوبر 2025 سے 7 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ایک سال کی مدت تک لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کی فیس معاف کر دی تھی۔ 5 سے 7 سال اور 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ پہلے ہی مفت ہے۔ اس طرح تکنیکی طور پر 5 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2026 تک مکمل طور پر مفت ہے۔
آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے تصدیق کراتے وقت دشواری پیش آ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ نیٹ، جے ای ای، سی یو ای ٹی وغیرہ جیسے مسابقتی اور یونیورسٹی سطح کے امتحانات میں رجسٹریشن کے دوران بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی والدین اور سرپرستوں سے مسلسل اپیل کر رہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ بروقت مکمل کرائیں۔
***
ش ح ۔ ا ع خ ۔ م ا
UR No-2271
(रिलीज़ आईडी: 2300825)
आगंतुक पटल : 11