وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ٹیلی ویژن چینلزکیلئے اشتہارات کے 12 منٹ دورانیہ کی حد ختم کردی


منصفانہ مسابقت کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے میں آسانی  کویقینی بنانے کے لیے اشتہارات کے دورانیہ کی پابندی ختم

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 8:39PM by PIB Delhi

حکومت نے ٹیلی ویژن چینلز کے لیے اشتہارات کے 12 منٹ کے دورانیہ کی حد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیلی ویژن کے لیے اشتہارات کے دورانیہ کی یہ حد پہلی مرتبہ 2006 میں کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس رولز- 1994 کے تحت نافذ کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ٹی وی نشریاتی شعبہ میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ 2006 میں ملک میں صرف 62 ٹی وی چینلز تھے، جبکہ اس وقت ان کی تعداد 900 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اس وقت ٹی وی چینلز کی ترسیل کا بنیادی ذریعہ کیبل ٹی وی تھا، جو انالاگ نظام پر مبنی تھا اور اس کی گنجائش محدود تھی۔ اس کے نتیجے میں صارفین کے پاس بھی بہت محدود انتخاب موجود تھا۔ لیکن کیبل ٹی وی کے شعبہ کی مکمل ڈجیٹلائزیشن کے بعد اب ڈی ٹی ایچ، کیبل ٹی وی، ایچ آئی اورآئی پی ٹی وی سمیت تمام ٹی وی ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم ڈجیٹل ہو چکے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم اس وقت 300 سے 500 یا اس سے بھی زیادہ چینلز فراہم کرتے ہیں، جس سے صارفین کی مختلف ضروریات پوری ہو رہی ہیں اور انہیں زیادہ متنوع انتخاب دستیاب ہے۔  جس کے نتیجے میں اب مارکیٹ میں مسابقت بھی کافی بڑھ گئی ہے۔

ٹی وی نشریاتی شعبے میں آنے والی ان تبدیلیوں کے پیش نظر اشتہارات کے دورانیہ سے متعلق موجودہ ضوابط پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔  ہندوستان  میں ٹی وی شعبہ اشتہارات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، خواہ کوئی چینل پےہو یا فری ٹو ایئر۔ اس کے علاوہ روایتی ٹی وی چینلز اور ڈجیٹل میڈیا کے درمیان بھی یکساں مسابقت کا ماحول نہیں تھا، کیونکہ ڈجیٹل میڈیا پر اشتہارات کے دورانیہ کی ایسی کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات(آئی اینڈ) کی رائے ہے کہ ٹی وی صنعت کے اندر اور ٹی وی صنعت و ڈجیٹل میڈیا کے درمیان مارکیٹ میں اب کافی مسابقت موجود ہے۔ اسی لیے حکومت نے منصفانہ مسابقت کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے میں آسانی یقینی بنانے کے لیے اشتہارات کے دورانیہ کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس رولز- 1994 میں ترمیم کے نوٹیفکیشن کو گزٹ میں شائع کیے جانے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔

 

*****

UR No.2144

ش ح- ظ الف


(रिलीज़ आईडी: 2299785) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam