پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی؛ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے 12 بل منظور ہوئے

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 3:58PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2026، جو پیر 20 جولائی 2026 کو شروع ہوا تھا، جمعرات 13 اگست 2026 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ یہ اجلاس 25 دنوں پر محیط رہا، جس میں مجموعی طور پر 19 نشستیں ہوئیں۔

اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 11 بل اور راجیہ سبھا میں 2 بل پیش کیے گئے۔ لوک سبھا نے 12 بل اور راجیہ سبھا نے بھی 12 بل منظور کیے۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے بلوں کی مجموعی تعداد 12 رہی۔

صدرِ جمہوریہ کی جانب سے مانسون اجلاس سے قبل جاری کیے گئے دو آرڈیننس، یعنی سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی آرڈیننس، 2026 اور انکم ٹیکس (ترمیمی) آرڈیننس، 2026 کی دفعات کو شامل اور تبدیل کرنے والے دونوں بلوں پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں غور کیا گیا اور انہیں منظور کر لیا گیا۔

سال 2022-23 کے لیے اضافی گرانٹس کے مطالبات پر غور کیا گیا اور اس سے متعلق تخصیصی بل 04.08.2026 کو لوک سبھا میں پیش، زیرِ غور لایا اور منظور کیا گیا، جبکہ راجیہ سبھا نے اسے 06.08.2026 کو واپس کر دیا۔

غیر ملکی عطیات (ضابطہ) ترمیمی بل، 2026 کو جائزے اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

طلبہ کو سرکاری امتحانات سے متعلق درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے سرکاری امتحانات (غیر  قانونی طوروطریقوں کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026 پیش کیا گیا۔ یہ 2024 کے بنیادی قانون میں ترمیم کے ذریعے سرکاری امتحانات کے نظام کی شفافیت، دیانت داری اور ساکھ کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

اس بل کا مقصد قانون کے تحت جرائم کی تیز رفتار تحقیقات اور مقررہ مدت میں مقدمات کی سماعت کو یقینی بنانا، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو خصوصی تیز رفتار عدالتیں قائم کرنے اور خصوصی سرکاری وکلا مقرر کرنے کا اختیار دینا، تحقیقات کو دو ماہ اور مقدمات کی سماعت کو تین ماہ کے اندر مکمل کرنا لازمی قرار دینا، جہاں ضروری ہو وہاں تحقیقات کے لیے مرکزی حکومت کو خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اختیار دینا، جرائم کی سزاؤں میں اضافہ کرنا اور ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے سامنے مقررہ مدت میں اپیل کا طریقۂ کار فراہم کرنا ہے۔

یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدرِ جمہوریہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیے گئے بعض دیگر اہم بل درج ذیل ہیں:

  • قومی وقار کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل، 2026 کا مقصد 1971 کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے قومی گیت کے طور پر تسلیم کیے جانے والے وندے ماترم کو قومی وقار کی توہین کی روک تھام ایکٹ، 1971 کی دفعہ 3 کے دائرے میں لانا ہے۔ بل میں وندے ماترم گانے سے جان بوجھ کر روکنے یا اسے گانے والی کسی مجلس میں خلل ڈالنے کو جرم قرار دینے کی تجویز ہے۔ اس طرح قومی گیت کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ایسے افعال کو قانون کے تحت قابلِ سزا بنایا جائے گا۔
  • پیدائش اور اموات کے اندراج (ترمیمی) بل، 2026 کا مقصد 1969 کے بنیادی قانون میں ترمیم کرتے ہوئے پیدائش اور اموات کے تاخیر سے اندراج کی دفعات کو زیادہ سخت بنانا اور تصدیق کا ایک مربوط طریقۂ کار مقرر کرنا ہے۔ بل کے مطابق ایک سال کے بعد اور دو سال تک اندراج صرف مجاز انتظامی مجسٹریٹ کی منظوری سے، جبکہ دو سال کے بعد اندراج صرف فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ کی منظوری سے کیا جا سکے گا۔
  • بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعوں کی ترقی سے متعلق (ترمیمی) بل، 2026 کا مقصد 2006 کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ایم ایس ایم ایز کی مفت اور رضاکارانہ رجسٹریشن کے لیے قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے مالی وسائل تک رسائی بہتر بنانے، بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانی درجے کی  صنعتوں کی تاخیر سے ہونے والی ادائیگیوں کے تنازعات کا تیز تر فیصلہ یقینی بنانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور بعض دفعات کی خلاف ورزی سے متعلق جرائم کو جرم کے دائرے سے خارج کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے تحت سزا کی بنیاد پر عائد جرمانوں کی جگہ مرحلہ وار جرمانے مقرر کیے جائیں گے، جن میں پہلی خلاف ورزی پر انتباہ بھی شامل ہوگا۔
  • بینکرز بکس ایویڈنس بل، 2026 کا مقصد‘‘بینکروں کی کتب’’ کی تعریف کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بینکوں کے زیرِ انتظام تمام اقسام کے ریکارڈز، خواہ وہ طبعی، الیکٹرانک، ڈیجیٹل، ورچوئل، کلاؤڈ پر مبنی یا کسی بھی دوسری شکل میں ہوں، کو اس میں شامل کرنا ہے۔ اس کے ذریعے ایک جامع، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق قانونی نظام فراہم کیا جائے گا۔ بل میں سرٹیفکیٹس کو یکساں بنانے، دستی، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک تصدیق کو تسلیم کرنے اور الیکٹرانک ریکارڈز کو طبعی یا الیکٹرانک شکل میں پیش کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کو مالیاتی شعبے کے دیگر اداروں تک اس قانون کا دائرہ وسیع کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا اور عدالتی طور پر ریکارڈ طلب کیے جانے کے لیے ‘‘خصوصی وجہ’’ کی وضاحت کی گئی ہے۔
  • کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026 کا مقصد آئین کے آرٹیکل 3 کے مطابق آئین کے پہلے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے ریاست ‘‘کیرالہ’’ کا نام تبدیل کرکے‘‘کیرالم’’ کرنا ہے۔
  • نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ترمیمی) بل، 2026 کا مقصد نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایکٹ، 1962 میں ترمیم کرنا ہے۔ اس کے تحت ‘‘غذائی اشیا’’ کی تعریف میں مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹیفائی کی جانے والی دیگر غذائی اشیا کو بھی شامل کیا جائے گا، صنعتی اشیا پر عائد جغرافیائی پابندی ختم کی جائے گی، قانونی حوالوں کو جدید بنایا جائے گا، فرسودہ دفعات کو ختم کیا جائے گا اور کارپوریشن کو ضروری ضمنی اختیارات فراہم کیے جائیں گے۔ ان اقدامات سے مجاز اداروں کے ساتھ قرض اور دیگر متعلقہ معلومات کے حصول اور تبادلے میں سہولت ہوگی، قانونی وضاحت اور انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی اور کوآپریٹو شعبے کی ترقی کے لیے بروقت، براہِ راست اور مؤثر مالی معاونت فراہم کی جا سکے گی۔
  • ٹرائیبونلز  اصلاحات بل، 2026 کا مقصد مختلف ٹرائیبونلز کے صدور اور ارکان کی اہلیت، تقرری، ملازمت کی شرائط و ضوابط میں یکسانیت، شفافیت اور آزادی کو یقینی بناتے ہوئے ٹرائیبونلز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ بل میں ٹریبونلز کی انتظامیہ اور کام کاج کو بہتر بنانے، نیشنل ٹرائیبونلز کمیشن قائم کرنے اور متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی تجویز ہے۔
  • مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026 کا مقصد مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 میں ترمیم کرتے ہوئے معدنی شعبے میں مالیاتی نظام کو یقینی، مستحکم اور قابلِ پیش گوئی بنانا ہے۔ اس سے قومی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، خود کفیل بھارت کے مقاصد کو تقویت ملے گی اور بالآخر وکست بھارت 2047 کے وژن کے حصول میں مدد ملے گی۔

لوک سبھا میں پیش کیے گئے بلوں، مشترکہ کمیٹی کو بھیجے گئے بل، لوک سبھا سے منظور شدہ بل، راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے بل، راجیہ سبھا سے منظور شدہ بل اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ بلوں کی فہرست ضمیمے میں منسلک ہے۔

لوک سبھا کی کارکردگی تقریباً 19 فیصد جبکہ راجیہ سبھا کی کارکردگی تقریباً 39 فیصد رہی۔

18ویں لوک سبھا کے 8ویں اجلاس اور راجیہ سبھا کے 271ویں اجلاس کے دوران انجام دیا گیا قانون سازی کا کام

1۔ لوک سبھا میں پیش کیے گئے بل

  1. سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل، 2026
  2. سرکاری امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026
  3. پیدائش اور اموات کے اندراج (ترمیمی) بل، 2026
  4. انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2026
  5. بینکرز بکس ایویڈنس بل، 2026
  6. ٹیکسیشن اینڈ اَدر لاز (ترمیمی) بل، 2026
  7. تخصیصی بل نمبر 3، 2026
  8. ٹرائیبونلز اصلاحات بل، 2026
  9. مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026
  10. کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026
  11. نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ترمیمی) بل، 2026

2۔ راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا بل

  1. قومی وقار کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل، 2026
  2. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ترمیمی) بل، 2026

3۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجا گیا بل

  1. غیر ملکی عطیات (ضابطہ) ترمیمی بل، 2026

4۔ لوک سبھا سے منظور کیے گئے بل

  1. سرکاری امتحانات (غیر  قانونی طوروطریقوں  کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026
  2. قومی وقار کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل، 2026
  3. پیدائش اور اموات کے اندراج (ترمیمی) بل، 2026
  4. سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل، 2026
  5. تخصیصی بل نمبر 3، 2026
  6. بینکرز بکس ایویڈنس بل، 2026
  7. ٹیکسیشن اینڈ اَدر لاز (ترمیمی) بل، 2026
  8. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ترمیمی) بل، 2026
  9. ٹرائیبونلز اصلاحات بل، 2026
  10. کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026
  11. نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ترمیمی) بل، 2026
  12. مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026

5۔ راجیہ سبھا سے منظور کیے گئے بل

  1. قومی وقار کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل، 2026
  2. سرکاری امتحانات (غیر قانونی طورطریقوں  کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026
  3. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ترمیمی) بل، 2026
  4. پیدائش اور اموات کے اندراج (ترمیمی) بل، 2026
  5. سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل، 2026
  6. تخصیصی بل نمبر 3، 2026
  7. بینکرز بکس ایویڈنس بل، 2026
  8. ٹیکسیشن اینڈ اَدر لاز (ترمیمی) بل، 2026
  9. کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026
  10. نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ترمیمی) بل، 2026
  11. ٹرائیبونلز اصلاحات بل، 2026
  12. مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026

6۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیے گئے بل

  1. قومی وقار کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) بل، 2026
  2. سرکاری امتحانات (غیر  قانونی طورطریقوں کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026
  3. پیدائش اور اموات کے اندراج (ترمیمی) بل، 2026
  4. سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل، 2026
  5. تخصیصی بل نمبر 3، 2026
  6. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ترمیمی) بل، 2026
  7. بینکرز بکس ایویڈنس بل، 2026
  8. ٹیکسیشن اینڈ اَدر لاز (ترمیمی) بل، 2026
  9. کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026
  10. نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ترمیمی) بل، 2026
  11. ٹرائیبونلز اصلاحات بل، 2026
  12. مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026

*****

(ش ح  ۔ ع ب ح۔م ذ)

U. No. 2032


(रिलीज़ आईडी: 2299088) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Nepali , Marathi , Bengali , Assamese , Telugu , Kannada