ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہاتھیوں کے عالمی دن 2026 کے موقع پر ہندوستان نے ہاتھیوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا
ہاتھیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا مطلب ہمارے جنگلات، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی ورثے کا تحفظ بھی ہے: جناب بھوپیندریادو
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 11:19AM by PIB Delhi
ہاتھیوں کے عالمی دن 2026 کے موقع پر مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندریادو نے ہاتھیوں اور انسانوں کے مشترکہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر موصوف نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہندوستان کی 14 ریاستوں میں ہاتھیوں کے 33 محفوظ علاقے اور سائنسی طور پر تصدیق شدہ 150 ہاتھی راہداریاں موجود ہیں۔ جناب یادو نے کہا کہ ہاتھیوں کی آبادی کی جدید طریقوں سے نگرانی اور انسانی و ہاتھیوں کے درمیان تنازعہ کو کم کرنے کے لیے مضبوط اقدامات، ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا، ’’جب ہم ہاتھیوں کا مستقبل محفوظ بناتے ہیں تو ہم اپنے جنگلات، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی ورثے کو بھی محفوظ بناتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی کہ آنے والی نسلوں تک ہاتھی ہندوستان کے جنگلات اور قدرتی علاقوں میں آزادانہ طور پر گھومتے رہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب کیرتی وردھن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ مالا مال اور متنوع قدرتی علاقوں میں سے ایک ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ دنیا کے تقریباً 60 فیصد جنگلی ایشیائی ہاتھی ہندوستان میں پائے جاتے ہیں، جو ملک کے ماحولیاتی ورثے کی جیتی جاگتی علامت ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے ہاتھی محفوظ علاقے، جنگلی حیات کے تحفظ کے تئیں ملک کے عزم کی واضح مثال ہیں۔
جناب کیرتی وردھن سنگھ نے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں ہاتھیوں کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھی جہاں جہاں گھومتے ہیں، وہاں دور دور تک بیج پھیلاتے ہیں، جس سے نئے پودے اگتے ہیں۔ ہاتھی کا ہر قدم قدرتی توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ ان عظیم اور پُرامن جانوروں کے تحفظ اور نگہداشت کے لیے متحد ہو کر کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 1888
(रिलीज़ आईडी: 2298063)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Telugu
,
Kannada
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam