وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی8 اگست کو آئی آئی ٹی، دہلی کے 57ویں کنووکیشن سے خطاب کریں گے


وزیراعظم امتیازی طلبہ کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازیں گے

وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے لیس اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹنگ سہولت ‘‘پرم پرگیہ’’ کا افتتاح کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 9:35AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 8 اگست 2026 کو صبح 11 بجے  انڈین انسٹی ٹیویٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے 57ویں کنووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران ڈگری حاصل کرنے والے 3 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب کریں گے، جن میں587 ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کے محققین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کےاعتراف میں  امتیازی طلبہ کو ادارے کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازیں گے، جن میں صدرِ جمہوریہ کا طلائی تمغہ، ڈائریکٹر کاطلائی تمغہ، شنکر دیال شرما کاطلائی تمغہ اور پرفیکٹ ٹین گولڈ میڈل شامل ہیں۔

جدید تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے  لیس اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹنگ سہولت ‘‘پرم پرگیہ’’  کا افتتاح بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ جدید ترین سہولت مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، اعلیٰ درجے کی کمپیوٹنگ اور بین موضوعاتی تحقیق کے شعبوں میں ادارے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

*********

 ش ح۔م ش ع۔ش ت

Urdu No-1535


(रिलीज़ आईडी: 2295837) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam