وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں سیلاب کی صورتحال کا دونوں ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2026 3:21PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور سیلاب کے بعد دونوں ریاستوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر مسلسل کام کرتی رہے گی۔

وزیرِ اعظم نے سب کی خیروعافیت کے لیے دعا کی۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

’’اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔ ہم نے ان ریاستوں میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی۔ مرکزی حکومت متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔ سب کی خیروعافیت کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

*****

ش ح۔ ع و۔ ص ج

U.No. 944

 


(रिलीज़ आईडी: 2291722) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam