وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں گلاسگو 2026 میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUL 2026 12:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گلاسگو 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کے آغاز کے موقع پر ہندوستانی دستے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کھلاڑی پورے جوش و خروش، عزم اور عمدگی کے جذبے کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی مہارت اور لگن ہمیشہ ان گنت ہندوستانیوں کو متاثر کرتی ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا:
‘‘کامن ویلتھ #Glasgow2026 گیمز کے آغاز پر ہندوستانی دستے کو میری نیک خواہشات۔
مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی ان گیمز میں پورے جوش و خروش، عزم اور عمدگی کے جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے۔
ہمارے کھلاڑیوں کی مہارت اور لگن ہمیشہ ہندوستانیوں کو متاثر کرتی ہے۔
@Glasgow_2026‘‘
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
U.NO.716
(ریلیز آئی ڈی: 2290267)
وزیٹر کاؤنٹر : 22
یہ ریلیز پڑھیں:
Telugu
,
Malayalam
,
English
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Tamil
,
Kannada