وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی وژن اور ریڈیو خدمات کے ریگولیٹری فریم ورک کو سادہ بنانے کے لیے ڈرافٹ ٹیلی کمیونی کیشنز (ٹیلی وژن، ریڈیو اور متعلقہ خدمات) قواعد، 2026


براڈکاسٹروں کے لیے تعمیل کو ہم وار بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے سنگل رول بک کی تجویز

مسودہ قواعد موجودہ لائسنس یافتگان کو رضاکارانہ منتقلی کا انتخاب کرنے یا منتقلی تک موجودہ لائسنسوں/اجازتوں کے تحت جاری رکھنے کی لچک فراہم کرتے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 3:53PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے نو نافذ شدہ ٹیلی کمیونی کیشنز ایکٹ، 2023 کے فریم ورک کے اندر، ٹیلی وژن اور ریڈیو خدمات کے لیے جاری کردہ مختلف رہ نما خطوط کو یکجا کرنے کے لیے ڈرافٹ ٹیلی کمیونی کیشنز (ٹیلی وژن، ریڈیو اور متعلقہ خدمات) قواعد، 2026 جاری کیے ہیں۔ ان قواعد میں درج ذیل رہ نما خطوط کو شامل کیا گیا ہے:

  1. بھارت میں سیٹلائٹ ٹیلی وژن چینلز کی اپ لنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ کے لیے پالیسی رہ نما خطوط؛
  2. بھارت میں ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) براڈکاسٹنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے رہ نما خطوط؛
  3. بھارت میں ہیڈ اینڈ ان دی اسکائی (ہٹس) براڈکاسٹنگ خدمات فراہم کرنے کے رہ نما خطوط؛
  4. نجی ایجنسیوں کے ذریعے ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ خدمات کی توسیع سے متعلق پالیسی رہ نما خطوط (تیسرا مرحلہ)؛
  5. بھارت میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز کے قیام کے لیے ترمیم شدہ پالیسی رہ نما خطوط؛ اور
  6. انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی وژن (آئی پی ٹی وی) خدمات کی فراہمی کے لیے رہ نما خطوط۔

قواعد کے اس مجموعے کے ساتھ، صنعت کے پاس اب ایک متحدہ اور نمایاں طور پر سادہ رول بک ہوگی۔ یہ قواعد ٹیلی وژن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیتے ہوئے موجودہ نظام کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ڈرافٹ قواعد اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mib.gov.in/) پر شائع کیے گئے ہیں، جن پر 27 جولائی 2026 تک آرا، تبصرے یا تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

نئے ریگولیٹری فریم ورک کی طرف صنعت کی منتقلی میں مدد کے لیے، ڈرافٹ قواعد موجودہ لائسنسوں/اجازتوں کی نئے اجازت نامہ فریم ورک میں رضاکارانہ منتقلی یا منتقلی تک موجودہ لائسنسوں/اجازتوں کے تسلسل کی گنجائش فراہم کرتے ہیں

ڈرافٹ قواعد میں مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ کے دور دراز اور دیہی علاقوں سمیت ملک بھر میں ٹیلی وژن اور ریڈیو خدمات، بشمول کمیونٹی ریڈیو خدمات کی دستیابی کو بہتر بنانے کی دفعات شامل ہیں۔

یہ معلومات ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں جناب مکیش کمار چندرکانت دلال اور جناب دنیش بھائی مکوانہ کی طرف سے پوچھے گئے ستارہ زد سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 360


(रिलीज़ आईडी: 2287837) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam