پارلیمانی امور کی وزارت
حکومت نے آج سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کی
40 سیاسی جماعتوں کے 58 قائدین نے میٹنگ میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
19 JUL 2026 4:20PM by PIB Delhi
پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون سیشن 2026 سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے آج (19 جولائی 2026) پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس، نئی دہلی میں مرکزی وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور اور اقلیتی امور جناب کرن ریجیجو نے طلب کیا تھا۔ اجلاس میں صحت و خاندانی بہبود اور کیمیاوی اشیاء اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈّا نے بھی شرکت کی، جو راجیہ سبھا میں لیڈر آف دی ہاؤس بھی ہیں، ان کے علاوہ وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف اور وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال اور وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی شرکت کی۔ مجموعی طور پر اس اجلاس میں وزراء سمیت 40 سیاسی جماعتوں کے 58 قائدین شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز میں، وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے افتتاحی کلمات کہے اور اجلاس میں شریک تمام قائدین کا خیرمقدم کیا، اور اس کے بعد وزیرِ پارلیمانی امور نے اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے قائدین کو مطلع کیا کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 2026 پیر، 20 جولائی 2026 سے شروع ہوگا اور حکومتی امور کی ناگزیر ضروریات کے پیشِ نظر، یہ سیشن جمعرات، 13 اگست 2026 کو اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔ اس سیشن میں 25 دنوں کی مدت کے دوران کل 19 نشستیں ہوں گی۔



جناب ریجیجو نے مزید بتایا کہ آئندہ مانسون سیشن کے لیے قانون سازی کے امور پہلے ہی 16 جولائی 2026 کو پارلیمنٹ کے دونوں سکرٹریٹ کی جانب سے بلیٹن پارٹ-II میں شائع کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ کی پُرواقر اور ہموار کارروائی کے لیے تمام قائدین سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قواعدِ ضوابط کے تحت اجازت دیے گئے کسی بھی دیگر اہم معاملے پر ایوان میں بحث کے لیے تیار ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ان مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جو ان کی جانب سے آئندہ مانسون سیشن کے دوران اٹھائے جانے کا امکان ہے، اور انہوں نے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ پارلیمانی امور نے قائدین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام امور کو نوٹ کیا اور اجلاس میں شرکت کرنے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور سرگرم و مؤثر شراکت داری پر تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
آخرمیں، جناب راج ناتھ سنگھ نے اجلاس میں شرکت کرنے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور سرگرم و مؤثر شراکت داری پر تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:143
(रिलीज़ आईडी: 2286329)
आगंतुक पटल : 18